راج ٹھاکرے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کی اجرائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-02

راج ٹھاکرے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ کی اجرائی

جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس(جے ایم ایف سی) جج اشوک سونی نے مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ راج ٹھاکرے 2008ء میں درج ایک کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت میں حاضر ہونے سے قاصر رہے جس کے بعدیہ سمن جاری کیا گیا ۔ کیس کی آئندہ سماعت 8مئی کو مقرر کی گئی ہے ۔20اکتوبر2008ء کو ایم این ایس کارکنوں نے اورنگ آباد ،جالنہ روڈ پر واقع موضع شیکٹا میں ایم آر ٹی بس پر سنگباری کی تھی۔ انہوں نے جس بس کو نشانہ بنایا تھا اس کے ڈرائیور ابراہیم عبدالسلیم پٹھان نے صدرایم این ایس اور ان کے6حامیوں کے خلاف گرماڈ پولیس میں شکایت درج کرائی تھی ۔ پولیس نے کیس کی سماعت کے دوران تحقیقات کے بعد عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ۔ عدالت نے راج ٹھاکرے کو طلب کیا تھا وہ غیر حاضر ہے ۔ راج ٹھاکرے نے ایک درخواست پیش کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انہیں حاضری سے استثنیٰ دینے کی التجا کی تھی ۔ عدالت نے کل یہ رولنگ دی تھی کہ ریاست میں24اپریل تک انتخابات ختم ہوگئے ہیں اور ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا اور ان کے خلاف وارنٹ جاری کیا۔

Local court issues non-bailable warrant against Raj Thackeray

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں