پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی نے ملک کے ماہرین قانون اور ماہرین دستور سے مشاورت کی کہ انتخابات کے نتائج کے بعد اگر معلق پارلیمنٹ وجود میں آئے تو کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے ۔ صدر جمہوریہ نے فالی نریمان، سولی سوراب جی اور سالیسٹرجنرل موہن پرسارن و نیز دیگر ماہرین سے ان کے خیالات و نظریات معلوم کئے۔ نتائج کے اعلان سے چند ہی روز قبل ان ملاقاتوں کو تشکیل حکومت کے عمل سے مربوط کیاجارہا ہے ۔ اس عمل میں صدر جمہوریہ کا ایک اہم رول رہے گا بالخصوص ایسے میں جب کہ کسی پارٹی کو272نشستیں حاصل نہ ہوں یا ماقبل انتخابات اتحاد272نشستیں حاصل نہ کرے ، اگر کوئی پارٹی یا اتحاد واضح اکثریت حاصل کرتا ہے تو صدر جمہوری کا رول، اس پارٹی یا اتحاد کو رسمی طور پر مدعو کرنے تک محدود ہے ۔ لوک سبھا کی تمام543نشستوں کے ووٹوں کی گنتی جمعہ16مئی کو ہوگی ۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوتے ہی روایتی طور پر انتخابی نتائج، الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر جمہوریہ کے سامنے رکھے جاتے ہیں۔ اسی دوران آئندہ جمعہ کو ہونے والے نتائج کے اعلان کے بعد میڈیا کی متوقع بھرمار سے نمٹنے کے لئے راشٹر پتی بھون میں وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔، راشٹر پتی بھون کے شاندار کمپلکس کے صحن کے ایک گوشہ میں ایک خیمہ نصب کیا گیا ہے تاکہ وہاں رپورٹرس اور کیمرہ مین موجود رہ سکیں ۔ سیاسی قائدین اور صحافیوں کی غیر معمولی تعداد سے نمٹنے کے لئے راشٹر پتی بھون میں تیاریوں کی گویا مشق بھی کی جارہی ہے ۔ سبکدوش ہونے والی حکومت کو آئندہ شنبہ کو صدر جمہوری پر نب مکر جی کی جانب سے دئے جانے والے وداعی عشائیہ کے سلسلہ میں بھی طوفانی تیاریاں جاری ہیں۔
President having consultations with legal luminaries
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں