پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی سے مدد طلب کی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-28

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی سے مدد طلب کی

اسلام آباد
یو این آئی
پاکستان نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جھگڑے کی جڑ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اسلامی ممالک کی تنظیم(او آئی سی) سے موثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق او آئی سی کے سفیروں اور ہائی کمشنروں سے ایوان صدر ملاقات کے دوران صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا کہ کشمیری عوام کے جائز حقوق کے لئے او آئی سی کی مسلسل حمایت کی پاکستان تائید کرتا ہے ۔ صدر نے او آئی سی کی جموں و کشمیر پر سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندگان(ایس آر ایس جی) کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ صدر نے زور دے کر کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے جائز حقوق کے لئے ہمیشہ سے ہی پیش پیش رہا ہے چاہے یہ فلسطین کا قصبہ ہو یا مسئلہ کشمیر ہو یا پھر غیر آئی او سی ممالک میں مسلم اقلیتوں کے حقوق کا معاملہ ہو۔

Pakistan seeks OIC help to resolve Kashmir issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں