اوباما کا منموہن سنگھ کو وداعی فون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

اوباما کا منموہن سنگھ کو وداعی فون

نئی دہلی
پی ٹی آئی
امریکا کے صدر بارک اوباما نے آج وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ان کے عہدہ چھوڑنے کے بعد بات چیت کی اور کہا کہ وہ ان چند قائدین میں سے ایک ہیں جن کے وہ مداح ہیں اور وہ روزانہ ان کی کمی محسوس کریں گے ۔ وداعی ٹیلی فون کال میں منموہن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ10برسوں میں تعلقات میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ نریندر مودی حکومت اسے مزید تقویت پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔ اوباما نے منموہن سنگھ کو بتایا کہ آپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے بڑا مزہ آیا ۔ وزیرا عظم فراخدلانہ کلمات اور کام کے دوسران دوستی اور تائید کے لئے صدر کاشکریہ ادا کیا ۔ صدر نے کہا کہ آپ کی میعاد ہندوستان کے لئے اور ہند۔ امریکہ تعلقات کے لئے اچھی رہی ہے ۔ میں روزانہ آپ کی کمی محسوس کروں گا ۔ وزیر اعظم نے خاتون اول مشیل اوباما اور صدر کی دو بیٹیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے خاندان کو ایک بار پھر ہندوستان کے دورہ کا موقع ملے گا ۔ صدر نے اس پر جواب دیا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو کچھ آرام ملے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی ۔ اوباما نے وزیر اعظم کی حیثیت سے منموہن سنگھ کی میعاد اور ہند۔ امریکہ اسٹریٹیجک پارٹی کو شپ کو تقویت پہنچانے ‘بہتر اور عالمی چیالنجس کے بارے میں ہمارے تعاون پر ان کے حساس رول پر اظہار تشکر کیا۔ وائٹ ہاؤز میں واشنگٹن نے ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ صدر نے منموہن سنگھ کی دوستی کی ستائش کی اور کہا کہ وہ مودی کے دور میں ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات میں مزید وسعت کے منتظر ہیں۔

Obama bids fond farewell to Manmohan Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں