اے ایف پی
سعودی عرب شعبہ صحت حکام نے کرونا وائرس سے متاثر مزید3افراد کے فوت ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مہلک مرض سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد163ہوگئی ہے ۔وزیر صحت ویب سائٹ نے یہ وضاحت بھی کی کہ سعودی عرب میں2012ء میں مرض کے پھیلنے کے بعد سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد520ہوگئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق مہلک مرض نے کل3خواتین کی جان لے لی۔ ان میں سے40سالہ ایک خاتون کا تعلق ریاض سے تھا، جب کہ دوسری67سالہ خاتون کا تعلق مغربی شہر طائف سے تھا ، جب کہ تیسری خاتون بندرگاہی شہر جدہ کی رہنے والی تھی جہاں گزشتہ ماہ شاہ فہد ہاسپٹل عملہ اس کی زد میں آگیا تھا جس کے سبب گہری تشویش کا اظہار ہونے لگا تھا۔
3 more deaths from Mers in Saudi Arabia, toll rises to 163
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں