ویانا میں نیوکلیر مذاکرات کا بے نتیجہ اختتام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-18

ویانا میں نیوکلیر مذاکرات کا بے نتیجہ اختتام

ویانا
یو این آئی
ایران کے متنازعہ نیو کلیر پروگرام پر روک لگانے کے لئے دنیا کی 6 بڑی عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان گزشتہ تین دنوں سے جاری مذاکرات میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی اور بغیر کسی نتیجے پر پہنچے مذاکرات ختم ہوگئے ۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا کہ تین دنوں تک جاری رہنے والے مذاکرات جمعہ کو بے نتیجہ ختم ہوگئے اور اس دوران نیو کلیائی پروگرام پر روک لگانے کے لئے سمجھوتے کا مسودہ تیار کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ایک سینئر امریکی افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شر ط پر بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان سنگین اختلافات ہیں اس لئے اس میٹنگ میں کوئی ٹھوس بات چیت نہیں ہوسکی ۔ سمجھاجارہا تھا کہ اس دور کے مذاکرات میں دونوں فریق سمجھوتے کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیں گے ، جس سے سنگین اقتصادی بحران کا سامنا کرنے والے ایران کے خلاف پابندیاں کچھ نرم کردی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ مغربی ملکوں کا خیال ہے کہ نیو کلیائی پروگرام کی آڑ میں ایران نیو کلیائی اسلحہ تیار کررہا ہے۔ جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا یہ پروگرام اپنے عوام کی بہبود اور پرامن مقاصد کے لئے ہے۔ ایرانی ایٹمی پروگرام کے طویل المدتی حل کے لئے یہ مذاکراتی عمل18فروری سے جاری ہے اور اس سلسلے میں بات چیت کا یہ تازہ دور ویانا میں14تا 16مئی ہوا۔

Iran, IAEA talks inconclusive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں