نارمنڈی میں دوسری جنگ عظیم میں اتحادیوں کی فتح کی سالگرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

نارمنڈی میں دوسری جنگ عظیم میں اتحادیوں کی فتح کی سالگرہ

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما اپنے روس کے ہم منصب ولاد یمرپوٹین سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتے جب کہ نازی ازم کی شکست کی70ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی قائدین اتحادی افواج کی فتح کی یادگاری تقریب میں حصہ لیں گے ۔ نازی ازم کی شکست کی یادگار اور اتحادی افواج کی فتح کی یادگاری تقریب فرانس میں ہوگی ۔ وائٹ ہاؤز کے ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما نے روسی صدر سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں بناا ہے۔ وائٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے نارمنڈی میں اتحادی افواج کی فتح کی70ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ اس موقع پر عالمی قائدین شرکت کریں۔ امریکی صدراوباما روسی صدر پوٹیم اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل6جون کو ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گی ۔ یوکرین میں روس کی مداخلت کے بعدامریکہ اور روس کے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں ۔ سرد جنگ کے خاتمہ کے بعد پہلی مرتبہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ امریکہ کا الزام ہے کہ روس یوکرین میں بحران پیدا کرنے کا ذمہ دارہے ۔6جون کو اس یادگاری تقریب ایک ایسا موقع ہے کہ عالمی قائدین اتحاد افواج کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ دوسری جنگ عظیم میں اتحادی افواج نے نازی جرمن کو شکست دی ۔ وائٹ ہاؤز کے ڈپٹی پریس سکریٹری نے کہا کہ صدر اوباما اس یادگاری تقریب میں شرکت کا منصوبہ بنارہے ہیں ۔ کل رات صدر اوباما نے اس تقریب میں شرکت کے سلسلے میں عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا اور اس دورہ کے وقت روسی صدر پوٹین کے بارے میں غور نہیں کیا گیا۔ یادگاری تقریب اس لحاظ سے اہم ہے کہ امریکہ اور اتحادی افواج نے ایک برا اعظم کو آزاد کروایا اور اپنے کو خطرہ میں ڈال کریہ عظٰم کام انجام دیا ۔ امریکی صدر نارمنڈی کا سفر کرکے اتحادی افواج کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کریں ۔ آج دن کی ابتداء میں امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے اپنے روسی ہم منصب سرجی لاوروف سے رابطہ قائم کر کے ان سے یوکرین کے بحران پر بات چیت کی ۔ یہ بات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین ساکی نے کیا۔ جان کیری نے یوکرین میں صدارتی انتخاب کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ نے روسی وزیر خارجہ پر زور دیاکہ یوکرین بحران حل کرنے مذاکرات کی ضرورت ہے ۔

Putin to join Obama, Merkel at Normandy D-Day anniversary

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں