چین اور امریکہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-10

چین اور امریکہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کا منصوبہ ہے کہ براہ الاسکاکناڈا امریکہ پہنچنے کے لئے بہرل کاہل نے ایک سرنگ کی تعمیر کرتے ہوئے براہ روس1,300کلو میٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے تاکہ بلیٹ ٹرینیں چلائی جاسکیں ۔ شمالی چین سے مجوزہ لائن کا آغازہوگا اور یہ روس کے مشرقی سائبریا، آبنائے بیرنگ ’الاسکا ، کناڈا سے گزرتی ہوئی متصلہ ریاست امریکہ پہنچے گی ۔ اس بات کا اظہارچین کے اکیڈیمی آف انجینئرنگ کے ریلوے وسرنگ ماہر وانگ مینکشو نے چینی سرکاری میڈیا کویہ بات بتائی ۔لائن کے زیر استعمال آنے کے ساتھ ہی بلیٹ ٹرینوں کو فی گھنٹہ350کلو میٹررفتار سے چلائی جائے گی جس سے مسافرین شمال مشرقی چین سے امریکہ کا سفر دو دن سے بھی کم وقت میں تکمیل کرسکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ روس جسکا چین کی طرح ریل ٹرانسپورٹ پر شدید انحصار ہے وہ بھی مسلسل اس منصوبہ کی حمایت کررہا ہے۔ روس اور الاسکا کے درمیان آبنائے بیرنگ کو عبور کرنے کے لئے200کلومیٹرطویل زیر سمندر سرنگ کی ضرورت ہوگی ۔ بیجنگ ٹائمس اخبار نے وانگ کے حوالہ سے یہ بات بتائی ۔ وانگ نے بتایا کہ اس وقت ہم پہلے ہی سے تبادلہ خیال کے لئے تیار ہے۔ کئی سال سے روس اس بارے میں غورکرتا رہا ہے۔پراجکٹ کو چین ، روس پلس امریکہ لائن سے موسوم کیا گیا ہے جس کے سفر کی طوالت13,000کلو میٹر یعنی ٹرانس سائبرین ریلوے سے تقریباً3ہزار کلو میٹر زائد ہوگی ۔ اس سارے سفر کے لئے دو دن لگں گے جب کہ ٹرین کی اوسط رفتارفی گھنٹہ350کلومیٹر ہوگی ۔ دریں اثناء سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ چین کو میانمار ، لاؤس، ویتنام ، کمبوڈیا، تھائی لینڈ ،ملائشیا، سنگاپور سے جوڑنے والا پرعزم ٹرانس ایشین ریلوے نٹ ورک آئندہ ماہ سے شروعات کے لئے تیار ہے ۔ منصوبہ کی ابتداء میں30کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر شامل ہے جو مبینہ طور پر چین کو میانمار سے باہم مربوط کردینے والی سب سے طویل سرنگ ہوگی ۔ اس مدمیں انجینئرنگ دشواریاں تبت کے پرما فراسٹ(یخ بستہ زمین) پر ریلوے لائن کی تعمیر کے موقع پر رونما ہوئیں تھیں۔ قبل ازیں چین نے ارونا چل پردیش کی سرحد کے قریب زی گیز تک ریلوے نٹ ورک کی تعمیر کرلی ہے۔ چین نے11028کلو میٹر طویل تیز رفتارٹرین نٹ ورک کومکمل کرلیا ہے اور مزید12000کلو میٹر طویل پٹریاں بچھائی جارہی ہیں ۔2010ء میں چینی سرکاری عہدیداروں نے ہندوستان اور پاکستان کوجوڑنے والے تیز رفتار ٹرین نٹ ورک کی تعمیر کی خواہش کا اظہارکیا تھا۔

China Plans Beijing-United States High-Speed Rail Line

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں