نریندر مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل نکالے گی - میر واعظ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

نریندر مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا ٹھوس حل نکالے گی - میر واعظ

سرینگر
پی ٹی آئی
اعتدا ل پسند حریت کانفرنس کے چیر مین میرواعظ عمر فاروق نے نریندرمودیکی قیادت میں مرکز میں تشکیل پانے والی حکومت سے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیری عوام کے جذبات و احساسات کومد نظر رکھتے ہوئے نئی حکومت اپنی پالیسی میں تبدیلی لائے گی ۔ حریت قائدنے نریندر مودی حکومت سے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کی امید ظاہرکی ۔ میرواعظ عوامی ایکشن کمیٹی ہیڈ کوارٹر پر پارٹیکارکنوں کو ٹیلیفون کے ذریعہ خطاب کررہے تھے ۔ میر واعظ مولانامحمد عمر فاروق اور محمد غنی لون کی کل برسی کی مناسبت سے حیرت کانفرنس نے عید گاہ پر ریالی نکالنے کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس نے حریت کانفرنس قائدین کو ان کے مکان پر نظر بند کردیا گیا جس کی وجہ سے میر واعظ نے فون کے ذریعہ پارٹی کارکنوں کو خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی توقع کے مطابق ہند ۔ پاک اور کشمیرکے بیچ سہ فریقی بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا ٹھوس حل نکل آئے گا۔ میر واعظ نے کل نکالی جانے والی ریالی کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سینئر قائدین کو نظر بند کرنے پر سخت تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ سینئر قائدین کو نظر بند اگور ریالی پر پابندی عائد کرنے کے باوجود عید گاہ مارچ کامیاب رہے گا۔

Hope Modi Govt Finds Solution to Kashmir Issue: Mirwaiz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں