28 فیصد مسلم ووٹ کے سبب مغربی بنگال ممتا بنرجی کا قلعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

28 فیصد مسلم ووٹ کے سبب مغربی بنگال ممتا بنرجی کا قلعہ

کولکتہ
پی ٹی آئی
بی جے پی نے مغربی بنگال ی جملہ42نشستوں کے منجملہ دو پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس ریاست میں قدم جنایا ہے لیکن صدرترنمول کانگریس ممتابنرجی نے نریندر مودی کے مزید خوابوں کو شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیا۔ بنرجی کو مسلمانوں کے ووٹوں کیتناسب28فیصد سے فائدہ ہوا اور اس طرح یہ تناسب اس ریاست میں ترنمول کانگریسکی لہر میں ممد و معاون ثابتہوا ۔ ترنمول کانگریس نے42کے منجملہ 34اسمبلی حلقوں سے کامیابی حاصل کی ۔ ترنمول کانگریس کومحصلہ ووٹوں کا تناسب39.4فیصد رہا۔ کانگریس کو4نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا اور اس کو محصلہ ووٹوں کا تناسب 9فیصد رہا ۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے آزادی کے بعدسے اب تک کا بدترین مظاہرہ کیااور دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اسکو محصلہ ووٹوں کا جملہ تناسب23فیصد رہا۔ بی جے پی کو کل تک بھی ریاستی سیاست میں لاتعلق سمجھاجاتا تھا ۔ اس پارٹی نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے اور17.06فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے گویا حیرتناک مظاہرہ کیا ہے ۔ گزشتہ عامانتخابات(2009) میں بی جے پی کو محصلہ ووٹوں کا تناسب بارہ فیصد تا ۔ مغربی بنگال میں مسلم ووٹس کے حصہ28فیصد نے جو حصول اقتدار کی راہ سمجھاجاتا ہے ۔ ممتا بنرجی کے لئے مددگارثابت ہوا۔ اس ریاست میں انتخابی مہم کے دوران نریندرمودیکے خلاف ممتابنرجی کی زبانی یلغارنے نہ صرف مقصود چاررخی کو عملاً دو رخی مقابلوں یعنی ممتا بنرجی اورمودیکے درمیان جنگ میں تبدیل کردیا بلکہ جنوبی بنگال اور شمالی بنگال کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں کے ووٹس کو مستحکم کرنے میں بنرجی کی مدد کی ۔ ایک سیاسی تجزیہ نگار اویان بندوپادھیائے کے الفاظ میں’’یہ انتخابات عملاً‘‘ہاں مودی ‘مقابلہ’’نامودی‘‘ انتخابات تھے ۔بنگال میں جنہوں نے مودی کی مخالفت کی ان میں اقلیتیں شامل ہیں ،جنہوں نے ممتا بنرجی کو مکمل حمایت کی اور جو بنرجی کے مخالفت تھے انہوں نے اس مرتبہ بی جے پی کی تائید کی‘‘۔

Mamata Banerjee holds fort in West Bengal with consolidation of Muslim votes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں