پی ٹی آئی
ریزروبینک آف انڈیا( آر بی آئی) نئی تشکیل پانے والی ریاست تلنگانہ کا عام بینک کاروبار2جون سے شروع کردے گا ، جب کہ اس تاریخ کو تلنگانہ کی ریاست رسمی طور پر اپنے کام کاج کا آغاز کردے گی ۔ اس سلسلہ میں مرکزی بینک اور ریاست کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔ معاہدہ پر دو جون2014سے عمل آوری کا آغاز ہوگا ۔ ریزروبینک آف انڈیا اس معاہدہ کی رو سے حکومت تلنگانہ کے بیکنگ کاروبار کی دیکھ بھال کرے گا اور سرکاری فنڈس و سرمایہ کاری وغیرہ کے امور چلائے گا۔ آندھرا پردیش کی تنظیم جدید بل2014کے تحت یہ معاہدہ کیاگیا ہے ۔ واضح ہو کہ یہ بل پارلیمنٹ میں20فروری کو منظورہوا تھا ۔ جب کہ مارچ میں اسے صدر جمہورہ کی منظوری حاصل ہوئی ، جس کے بعد آندھرا پردیش کو دو ٹکڑے کرتے ہوئے ملک کی29ویں ریاست کی تشکیل کے لئے راہ ہموار کی گئی ۔ اس طرح آندھرا پردیش میں صرف13اضلاع رہیں گے ، جب کہ تلنگانہ کی ریاست حیدرآباد کے بشمول10اضلاع پر مشتمل ہوگی۔
RBI to manage Telangana's finances from June 2
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں