مالیگاؤں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

مالیگاؤں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام

مالیگاؤں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام : دو الگ الگ تقاریب میں 47 جوڑوں کےنکاح، سادگی سے شادیا ں کرنے کی ترغیب
صنعتی شہر کے اہلکار سوسائٹی کی جانب سے جے اے ٹی کیمپس میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 25 جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا ۔ اس تقریب کی صدارت حافظ سعید احمد (سابق امام جامع مسجد ) نے کی۔ مقررین نے کہا کہ نکاح میں سادگی ضروری ہے اور غیر ضروری اخراجات و رسومات سے پرہیز کیا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے مستحقین مستفید ہوتے ہیں اس کی ستائش کرنا چاہیئے۔ اہلکار سوسائٹی کے قاری مختار حسن فروغ نے بتایاکہ نو بیاہتا جوڑوں کو ادارہ اور مخیر حضرات کے مالی تعاون سے ضروری لوازمات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ دوسری تقریب پیراڈائیز کمپاؤنڈ میں ادارہ دوست کی جانب سے منعقد ہوئی اس میں 22 جوڑوں کا نکاح عمل میں آیا ۔ یہ تقریب انفرادی سطح پر معروف سماجی خادم جاوید دوست کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے ۔ اس کے لئے کہیں سے عطیہ نہیں لیا جاتا بلکہ وہ اپنے ذاتی خرچ سے کرتے ہیں اور یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 400 جوڑوں کا نکاح ہو چکا ہے۔ بہر حال ان تقاریب سے ملت کو سادگی سے شادیاں کرانے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں