عالمی برادری وسطی افریقی جمہوریہ کے مسلمانوں کو بچانے میں ناکام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

عالمی برادری وسطی افریقی جمہوریہ کے مسلمانوں کو بچانے میں ناکام

وسط افریقی جمہوریہ میں مسلمانوں کو عیسائی ملیشیاؤں کے حملوں سے بچانے کے لئے ان کے علیحدہ علاقوں میں منتقلی اس بات کی غماز ہےکہ دنیا اس شدید نوعیت کے فرقہ وارانہ بحران سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے ۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ایک افسر نےکہی ہے۔ عیسائیوں کے حملے میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں اور 10 لاکھ کے قریب لوگوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ غیر ملکی فوجوں نے ہزاروں مسلمانوں کو اپنی حفاظت میں ملک کے شمالی علاقوں میں پہنچایا ہے جو ان کےلئے نسبتا" محفوظ ہیں جبکہ لاکھوں لوگ جان بچا کر پڑوسی ریاستوں کی طرف بھاگ گئے ہیں۔ امن بردار فوج نے اتوار کے روز 1300 مسلمانوں کو بنگوئی سے نکلنے میں مدد دی جس کے بعد وہاں خوب لوٹ مار ہوئی اور راجدھانی سے مسلمانوں کا آخری علاقہ بھی خالی کرا لیا گیا۔ عالمی اداروں کے امدادی کاموں میں تال میں کے دفتر کے ڈائریکٹر جان گنگ نے کہا کہ یہ بین الاقوامی برادری کی اجتماعی ناکامی ہے کہ ہم لوگوں کو ان کے گھروں میں تحفظ فراہم نہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ اگر مسلمان وہیں رہتے تو انھیں قتل کیا جاتا اگر وہ بھاگ گیں تو وہ بچ جائیں گے، یہ تو کوئی حل نہیں ہوا !!!۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں