شاہ عبداللہ کے ہاتھوں جدہ اسپورٹس سٹی الجوہرہ کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

شاہ عبداللہ کے ہاتھوں جدہ اسپورٹس سٹی الجوہرہ کا افتتاح

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ساحلی شہر جدہ میں جمعرات کی رات50کروڈ70لاکھ ڈالرز لاگت پر مشتمل ، جدید سہولتوں سے آراستہ نو تعمیر شدہ شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی’الجوہرہ، کا افتتاح کردیا ہے۔ اس اسپورٹس کامپلکس 80ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ اس کے علاوہ شاہی خاندان کی شخصیات کے لئے خصوصی نشست گاہیں تعمیر کی گئیں۔ کامپلکس میں مختلف کھیلوں پر مشتمل میدان اور ایک مسجد ہے ۔ یہاں جدہ اور الریاض کے فٹ بال کلبوں، الاہلی ،اور’الشباب، کے درمیان شاہ عبداللہ کپ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں ’الشباب، کے کامیابی حاصل کرنے پر شاہ عبداللہ نے کپ سے نوازا۔ اس اسپورٹس سٹی"الجوہرہ" (زیور) نام دیا گیا ہے ۔ اس کے افتتاح کے موقع پر ایک لڑکے نے فٹ بالکی شکل کی روشن گیند اٹھا رکھی تھی اور اس لڑکے کو ایک تار کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم سے فضا میں بلند کرتے ہوئے شاہ عبداللہ کے پاس پہنچایا گیا تو انہوں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور اس کو انعام اور ذاتی قلم سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک مختصر تقریر کی۔ انہوں نے کہا:"میں سعودی عرب کے عوام اور اس کے بیٹوں کے لئے اس اسپورٹس سٹی کے افتتاح کی دعوت پر آپ کا شکرگزار ہوں ۔ آپ اس سے بھی زیادہ کے حق دار ہیں"۔ واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاذونادر ہی اس طرح عوام میں خطاب کرتے ہیں۔

King inaugurates King Abdullah Sports City in Jeddah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں