مذاکرات کے لئے حالات سازگار بنانے اسرائیل اور فلسطین سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

مذاکرات کے لئے حالات سازگار بنانے اسرائیل اور فلسطین سے مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے اسرائیل اور فلسطین سے اپیل کی کہ وہ یک طرفہ اقدامات کرکے مذاکرات شروع کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔ بان کیمون نے دونوں فریقوں سے کہا کہ وہ دانشمندی سے کام لیں اور مذاکرات میں رکاوٹ لینے والے اقدامات سے گریز کریں ۔ بان کیمون نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کے حل کے لئے امن کو یقینی بنائے۔ انہوں نے29اپریل کے سیکوریٹی کونسل کے بحث کا حوالہ دیا۔ جس میں زور دیا گیا کہ دو مملکتی حل کے لئے آفریقی اور عالمی برادری سرگرم ہوجائے ۔ اس کے لئے اس وقت قدم اٹھایا جائے۔ امن مذاکرات سیڈ2010ء میں ختم ہوگئے کیونکہ اسرائیل نے یہودی امکنہ کی تعمیر روکنے سے انکار کردیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں