پاکستان کے 500 زائرین اجمیر کا ویزا لمحہ آخر میں منسوخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-03

پاکستان کے 500 زائرین اجمیر کا ویزا لمحہ آخر میں منسوخ

ہندوستان نے حضرت خواجہ غریب نواز اجمیر شریفؒ عرس میں شرکت کے لئے آنے والے پاکستان کے زائد از500زائرین کا ویزا لمحہ آخر میں منسوخ کردیا۔ اسلام آباد نے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے اور ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال بھاگلے کو دفتر خارجہ میں طلب کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذہبی مقامات کے دائروں کے سلسلہ میں1974سے باہمی پرتو کول پرعمل کیاجارہا ہے ۔ ہندوستانی حکومت کیجانب سے پاکستان کے زائرین اجمیر شریف کو لمحہ آخرمیں ویزا دینے سے انکار پر شدد رد عمل کا اظہار کیا ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہاں انتخابات کا عمل جاری ہے اس لئے وہ پاکستانی زائرین کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ویزا جاری نہیں کرسکتا ۔ ہندوستانکا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے ان کا احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ ہندوستان میں انتخابات جاری ہیں ایسے میں بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کا یہاں آنا ان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے ۔ عرس حضرت خواجہ غریب نواز ؒ یکم تا12مئی اجمیر شریف میں منایا جارہا ہے ۔ تقریبا500پاکستان زائرین اٹاری ریلوے اسٹیشن پر جمع ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے بتایا کہ نئی دہلی میں ہمارے ہائی کمیشن نے اطلاع دی ہے کہ حکومت راجستھان کو پاکستان کے زائرین سے کوئی مسائل نہیں ہے ۔ ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی درگاہ اجمیر شریف کی زیارت کے لئے آتے ہیں اور بر صغیر کے دیگر ممالک سے بھی لوگ وہاں پہنچتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران یہ چوتھی مرتبہ ہے پاکستانی زائرین کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

Elections on, India denies visas to 500 Pak pilgrims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں