ملک کی پہلی مسافر بردار ڈبل ڈیکر ٹرین کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

ملک کی پہلی مسافر بردار ڈبل ڈیکر ٹرین کا آغاز

Double-decker-trains
ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے اپنی کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کرلیا جب اس کے نیٹ ورک میں ڈبل ڈیکر ٹرین کے سفر کا آغاز عمل میں آیا ۔ یہ نہ صرف ساؤتھ سنٹرل ریلوے بلکہ ملک کی پہلی مسافر بردار ڈبل ڈیکر ٹرین ہے جس نے آج کا چی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے اپنے سر کا آغاز عمل میں لایا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے سینئر ترین ملازم محمد عبدالرحمن نے ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔ عبدالرحمن الیکٹرک ڈپارٹمنٹ کے ملازم ہیں، جنہوں نے لوکو پائلٹ کوسبز جھنڈی دکھا کر ٹرین کی روانگی عمل میں لائی ۔ پہلی ٹرین کاچی گوڑہ تا گنٹور کے لئے چلائی گئی ۔ جسمیں10اے سی کوچس اور2جنریٹر کارس شامل تھے ۔ دیکھنے والوں کے لئے یہ ایک زبردست تجربہ تھا، جب کہ صبح5:30بجے روانہ ہونے والی ٹرین پر جیسے ہی سورج کی شعاعیں پڑھیں اس کے زرد اور سرخ رنگ کھل اٹھے ۔ ٹرین میں موجود مسافرین کے لئے یہ ایک یادگار سفر ہا ۔ یہ مسافرین کا سب سے پہلا گروہ تھا جس نے ڈبل ڈیکر ٹرین میں سفر کا لطف اٹھایا ۔ ڈبل ڈیگر ٹرین میں زیریں یا بالائی ڈسک کے ساتھ وسطی ڈبی موجودہ ہے ۔ آرام دہ نشستیں، آنکھوں کو سکون پہنچانے والی روشنی، موزوں درجہ حرارت پر رکھا گیا ایر کنڈیشن اور اندر کا جمالیاتی ماحول، سفر کرنے والوں کو ایک عجیب ہی احساس بخش رہے تھے ۔ ٹرین کا سفر کاچی گوڑہ سے شروع ہوا اور مسافرین میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ سفر کے آغاز کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے اسمارٹ فونس کے ذریعہ اپنی تصاویر لینی شروع کردیں ۔ بچوں کے لئے یہ سفر یادگار اور دلچسپ رہا ، جو آپس میں جڑے کوچس میں ادھر ادھر اور ایک ڈیک سے دوسرے ڈیک میں گھوم پھر رہے تھے ۔ بعض بچے کھڑکیوں سے چپکے رہے اور پل پل بدلتے باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔ اس یادگار سفر میں کئی اجنبی دوست بن گئے اور انہوں نے اپنی گروپ تصاویر بھی اتاریں ۔ کاچی گوڑہ سے گنٹور جانے والی22118ایر کنڈیشن بائی ویکلی ڈبک ڈیکر سوپر فاسٹ ایکسپریس ہر منگل اور جمعہ کو صبح5:30بجے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر 5:46بجے ملکا جگری پہنچے گی ۔ نلگنڈہ پر7:21بجے توقف کرے گی ۔ اس کے بعد7:51بجے مریال گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر ٹھہرے گی اور پھر8:36پر پڈگورلہ ریلورے اسٹیشن پر توقف کے بعد10:40بجے اپنی منزل گنٹور پہنچ جائے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر22117گنٹور، کاچی گوڑہ ایر کنڈیشنڈ بائی ویکلی ڈبل ڈیگر سوپر فاسٹ ایکسپریس ہر منگل اور جمعہ کو دوپہر12:45بجے گنٹور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر شام 5:55بجے کاچی گڑہ پہنچے گی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر22120کاچی گوڑہ ، تروپتی ایر کنڈیشنڈ بائی ویکلی ڈبر ڈیکر سوپر فاسٹ ایکسپریس ہر چہار شنبہ اور ہفتہ کو صبح6:45بجے کاچی گوڑہ ، ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر8:06بجے محبوب نگر ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ 9:26بجے گدوال ریلوے اسٹیشن پر توقف کرے گی ۔ اس کے بعد ایک بجے گتی ریلوے اسٹیشن ،1:49بجے تاڑی پتری ریلوے اسٹیشن 2:51بجے پراگنٹلا،3:22بجے کڑپہ،4:22بجے راجم پیٹ،5:55بجے رینی گنٹہ اور آخر6:15بجے تروپتی ریلوے اسٹیشن پہنچ جائے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر22119تروپتی، کاچی گوڑہ ایر کنڈیشنڈ بائی ویکلی ڈبل ڈیکر سوپر فاسٹ ایکسپریس ہر جمعرات اور اتوار کو صبح5:45بجے تروپتی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوکر شام 5:15بجے کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ۔ڈبل ڈیکر ٹرینوں کے کوچس کی تیاری پر عام کوچس کے مقابلہ میں بھاری مصارف عائد ہوئے ہیں، تاہم کرایوں کہ معاملہ میں مسافرین پر زائد بوجھ عائد نہیں کیا گیا ہے ۔ ایر کنڈیشنڈ چیئر کاروں پر مشتمل دیگر ٹرینوں کا جو کرایہ ہے وہی کرایہ ڈبل ڈیکر سوپر فاسٹ ریل گاڑیوں کا بھی مقرر کیا گیا ہے۔

Kacheguda-Tirupati Double Decker train service inaugurated

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں