وشاکھا پٹنم کو سیما آندھرا کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

وشاکھا پٹنم کو سیما آندھرا کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ

وشاکھا پٹنم
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس قائد ٹی سبی رامی ریڈی شہر وشاکھا پٹنم کو سیماآندھرا کے دارالحکومت کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں ، کیونکہ اس شہر میں بہتر انفراسٹرکچر سہولتیں موجود ہیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں شیواراما کرشنن کمیٹی کو ایک یادداشت بھی پیش کی ۔ یہ کمیٹی مرکز نے تشکیل دی ہے ، تاکہ سیما آندھرا کے نئے دارالحکومت کے لئے موزوں مقام کی نشاندہی کی جاسکی ۔ سبی رامی ریڈی نے کمیٹی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ وشاکھا پٹنم کو سیماآندھرا کا دارالحکومت بنانے پر غور کرے، کیونکہ ریاست میں حیدرآباد کے بعد یہ دوسرا بڑ اشہر موجود ہے اور یہاں تمام انفراسٹرکچر سہولتیں بھی دستیاب ہیں ۔ سبارامی ریڈی نے یادداشت حوالے کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وشاکھا پٹنم کے علاوہ وجئے واڑہ،گنٹور ، اور وجئے واڑہ کے درمیان کا علاقہ اور کاکیناڈا ، راجمندری کے درمیان کے علاقہ کو بھی نئے دارالحکومت کے لئے منتخب کرنے پر غوروخوض کی خواہش کی ہے ۔ انہوں ںے تاہم وشاکھا پٹنم کی حمایت کی ، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مختلف سہولتوں جیسے اراضیات، پانی، سڑک، ریل اور فضائی ارتباط کے معاملہ میں یہ شہر دوسرے مقامات سے بہتر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وشاکھا پٹنم ، ریاست کے 9ضلع ہیڈ کوارٹرس کے ساتھ ریل ارتباط کا حامل ہے ۔ سیما آندھرا کے13اضلاع میں9اضلاع کے ہیڈکوارٹرس اس شہر سے ذریعہ ٹرین جڑے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سڑکوں کانٹ ورک بھی بہترین ہے اور پڑوسی ریاستوں اوڈیشہ اور چھتیس گڑ کے ساتھ اس کا بہتر سڑک رابطہ ہے ۔ انہوں ںے تجویز پیش کی کہ ایک بنجر مقام یا اراضی پر نئے دارالحکومت کی تعمیر کی بجائے بہتر ہوگا کہ وشاکھاپٹنم کو نیا دارالحکومت کے طور پر منتخب کرکے اسے ترقی دی جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وشاکھا پٹنم میں دو بڑی بندرگاہیں بھی موجود ہیں۔ ایک کنٹینر پورٹبھی ہے ، جہاں سے معدنیات ، کھاد ، تیل اور کوئلہ کی برآمدات عمل میں آتی ہیں۔ یہ ملک کی دوسری بڑی بندرگاہ ہے جہاں سے سازو سامان کی منتقلی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شہر میں بڑے پیمانہ پر سرکاری اراضیات بھی دستیاب ہیں ۔ اس کے اطراف و اکناف 20کیلو میٹر کے قطرمیں موجود سرکاری اراضیات پر ترقیاتی کام انجام دیے جاسکتے ہیں ۔ سبی رامی ریڈی نے کہا کہ ریل ، سڑک اور فضائی ارتباط جیسی سہولتوں کی دستیابی کے ساتھ سرکاری اراضیات کی بھی موجودگی سب سے اہم عنصر ہے ، اس لئے وشاکھا پٹنم ، سیماآندھرا کے دارالحکومت کے لئے سب سے موزوں مقام سمجھاجاسکتا ہے ۔

Demand to make Vizag capital of Seemandhra gets louder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں