اکزٹ پولس وقت گزاری کا مشغلہ - عمر عبداللہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-14

اکزٹ پولس وقت گزاری کا مشغلہ - عمر عبداللہ

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداللہ نے مختلف اکزٹ پولس میں کی گئی پیش قیاسیوں کو آج رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت گزاری کا ایک اچھا مشغلہ ہے۔ جس اکزٹ پولس کی اہمیت ہے وہ جمعہ(رائے شماری کے دن) کو سامنے آنے والا ہے ۔ بقیہ سب باتیں وقت گزاری کا مشغلہ ہیں۔ انہوں نے مختلف ٹی وی چینلس کی جانب سے کل پیش کئے گئے اکزٹ پولس کے بارے میں ٹوئٹر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے دو اکزٹ پولس میں وسیع فرق پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان اکزٹ پولس میں ایک مخصوص ریاست میں سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے لوک سبھا نشستوں کی تعداد کے بارے میں بہت بڑرا فرق ہے ۔ چیف منسٹر نے راجستھان کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک چینل نے پیش قیاسی کی کہ راجستھان میں کانگریس کو صرف 2نشستیں ملیں گی جب کہ دوسرے چینل نے کہا کہ اسے14نشستیں حاصل ہوں گی ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ان چینلوں میں ایک ہی انتخابات کا سروے کیا۔

Exit polls a great time pass: Omar Abdullah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں