راہل گاندھی کو الیکشن کمیشن کی کلین چٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

راہل گاندھی کو الیکشن کمیشن کی کلین چٹ

الیکشن کمیشن نے آج راہول گاندھی کو اس الزام میں کلین چٹ دے دی کہ انہوں نے7مئی کو امیٹھی کے ایک پولنگ بوتھ میں الکٹرانک ووٹنگ مشین کے احاطہ میں داخل ہوتے وئے رازداری قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپت سے یہ دریافت کرنے پر کہ راہول گاندھی کی جانب سے راز داری قانون کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہوئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی کیس نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو ضلع مجسٹریٹ سے جو اس حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر بھی ہیں اور دیگر ذرائع سے یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ صبح 10:30بجے جب راہول گاندھی پولنگ بوتھ کے احاطے میں داخل ہوئے تھے تو الکٹرانک ووٹنگ مشین کسی نقص کے سبب کام نہیں کررہی تھی ۔ سمپت نے کہا کہ انہوں نے ایک روزنامہ کے فوٹو گرافر سے بھی پوچھ تاچھکی ہے جس نے وہاں تصویر لی تھی۔ اس کے علاوہ دیگر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں اور مائیکرو آبزرو سے بھی معلومات حاصل کی گئیں لیکن کمیشن کو پتہ چلا کہ اس وقت پولنگ نہیں ہورہی تھی ۔ انہوں نے کہ کہ راہول گاندھی وہ مشین دیکھنے گئے تھے جو کام نہیں کررہی تھی ۔ جب وہ وہاں گئے تو وہاں کوئی پولنگ نہیں ہورہی تھی۔ اسی لئے ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا۔

No poll violation by Rahul: EC gives clean chit to Cong vice-president Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں