کانگریس حکومت تشکیل دینے کے لئے مجلس اور سی پی آئی سے تائید حاصل کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-11

کانگریس حکومت تشکیل دینے کے لئے مجلس اور سی پی آئی سے تائید حاصل کرے گی

سابق وہپ انیل کمار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر ٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے تو وہ سیاست سے سبکدوشی اختیار کریں گے کے سی آر دعویٰ کررہے ہیں کہ وہ حلقہ اسمبلی گجویل سے50ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں جو محض ان کا خواب ہی ہوسکتا ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر انیل کمار نے سی آر کے50ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی کا دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کے چندر شیکھر راؤ اپنے بیان میں کامیابی حاصل کریں تو وہ سیاست سے سنیاس لے لیں گے یا پھر کے سی آرکو سیاست سے سبکدوش ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹی آر ایس بلند بانگ دعوے کرنے میں مہارت رکھتے ہیں لیکن آج وہ اپنے کسی بھی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مسٹر انیل کمار نے کہا کہ صدر کل ہند کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی سے کے سی آر نے دہلی جاکر اپنے افراد خاندان کے ساتھ ملاقات کی اور علیحدہ ریاست کی تشکیل پر اظہار تشکر کیاتھا اور ان سے وعدہ کیا تھا تلنگانہ کے قیام کے بعد وہ ٹی آر ایس پارٹی کوکانگریس میں ضم کردیں گے۔ لیکن موقع پر ست سیاست دان نے اپنی حقیقت دکھاتے ہوئے اپنے وعدے سے منحرف ہوگئے ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ آخروہ کیا وجوہات تھیں جس کی بنیاد پر کے سی آر نے اپنے وعدے سے منہ پھیر لیا۔ اس قسم کے قائدین کا عوام کس طرح بھروسہ کریں گے جو صدر کل ہند کانگریس کو زباں دے کر اپنے وعدے سے پلٹ گئے ۔ سابق وہپ نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل میں کے سی آر نے کوئی کردارادانہیں کیا ۔ صرف کانگریس ہی کی بدولت ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ ریاست میں صرف کانگریس ہی اقتدار حاصل کر ے گی کیونکہ کانگریس نے ریاست کے ہر طبقہ اور شعبہ حیات کے ساتھ انصاف کیا اور سب کو مساوی ترقی دی ہے ۔ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیمات کو متعارف کروایا گیا ۔ صحت عامہ کے پیش نظر آروگیہ شری اسکیم کے ذریعے غریبوں کو کارپوریٹ ہسپتالوں میں علاج و معالجہ کی سہولتیں فراہم کی گئیں ۔ کسانوں کو مختلف اسکیمات کے تحت قرضے فراہم کئے گئے ،خواتین کو خود مکتفی بنانے کے لئے بے شمار اسکیمات متعارف کروائی گئیں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کروانے کے لئے اسکالر شپس دی گئیں فیس ری امبر سمنٹ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے ۔ مسٹر انیل کمار نے آخر میں کہا کہ اگر کانگریس کو حکومت تشکیل دینے میں ارکان کی کمی ہو تو صدر کل ہند مجلس ، اتحاد المسلمین اور سی پی آئی کی تائید حاصل کی جائے گی۔

Congress counts on Owaisi's party, CPI to form Telangana government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں