آندھرا پردیش کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-04

آندھرا پردیش کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری

چیف سکریٹری بی کے موہنتی نے دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے نظم و نسق کو چلانے کے لئے تمام انتظامات 25مئی تک مکمل کرنے کے لئے عہدیداروں کوہدایت دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسٹر موہنتی نے کہا ہے کہ2جون سے تلنگانہ اور آندھرا کی حکومتوں کا اسٹاف سکریٹریٹ میں علیحدہ علیحدہ طور پر کام کرے گا ۔ ریاست کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ دونوں ریاستوں کے ملازمین کی گاڑیاں ،فرنیچر اور فائلیں2جون سے علیحدہ ہوجائیں گی ۔ ریاست میں صدر راج کا خاتمہ2جون سے ہوجائے گا ۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹرس 2جون کے بعد اپنے دفاتر میں کام کرنا شروع کردیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سکریٹریٹ میں دونوں ریاستوں کا کام کاج بھی علیحدہ علیحدہ رہے گا۔ پولیس محکمہ کوبھی مکمل تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے سکریٹری ٹی پی داس نے 2جون تک ریاست کو تقسیم کے عمل کومکمل کرنے کے اقدامات کے سلسلہ میں عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ڈی جی پی پرساد راؤ، انٹلی جنس چیف آئی جی مہیندر ریڈی کے علاوہ دیگر اعلیٰ قائدین نے شرکت کی ۔ دوسری طرف آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کے اجلاس کے لئے مختص کردہ ایچ بلاک کی تیاری زوروشور سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ 16مئی سے قبل ایچ بلاک مکمل طور پر خالی کرنے کے لئے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں ۔ اس بلاک میں موجودہ دفاتر کو Lبلاک منتقل کیا جارہا ہے ۔ سامان کی منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

Complete bifurcation process soon – Mohanty

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں