Andhra Pradesh Intermediate Senior exam: Results declared
انٹرمیڈیٹ سال دوم2013-14ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پرنسپل سکریٹری محکمۂ تعلیم حکومتِ آندھرا پردیش راجیش تیواری نے آج دفتر بورڈآف انٹر میڈیٹ میں منعقدہ تقریب میں نتائج پر مشتمل سی ڈی جاری کی۔انہوں نے کہا کہ انٹر میڈیٹ سالدوم ریگولر میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کا تناسب65.57فیصد رہا ، جب کہ ووکیشنل میں کامیاب طلباء کا تناسب60.70فیصد رہا۔ ہمیشہ کی طرح لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت حاصل رہی۔ لڑکیوں میں کامیابی کا تناسب69.52رہا، جب کہ لڑکوں میں کامیابی کا تناسب61.87فیصد رہا ۔ جملہ229طلباء کو امتحانات کے دوران نقل کرنے کے الزام میں بک کیا گیا تھا ، جن میں88طلباء کے نتیجہ کو روک لیاگیا ۔ راجیش تیواری نے کہا کہ ضلع کرشنا82فیصد کے ساتھ نمبر ایک ، ضلع وشاکھا پ ٹنم ورنیلور76فیصد کے ساتھ نمبر2اوررنگا ریڈی کو73فیصد کامیاب نتائج کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا، جب کہ ضلع میدک و عادل آباد 49فیصد کامیابی کے ساتھ آخری مقام پر رہے ۔ حیدرآباد میں کامیابی کا تناسب64فیصد رہا ۔ اس سال جملہ 9,54,156طلباء جن میں8,01,419ریگولر اور1,52,737پرائیویٹ نے انٹر میڈیٹ سال دوم امتحانات میں شرکت کی ۔5,25,526ریگولر طلباء اور 44,045پرائیوٹ طلباء امتحانات میں کامیاب رہے ۔ ریگولر طلباء میں2,64,471کوAگریڈ،1,66,700کو Bگریڈ ،70,674کو Cگریڈ ،23,681کوDگریڈحاصل ہوا۔ اسی طرح پرائیوٹ طلباء میں160کو Aگریڈ ،370کو Bگریڈ،614کو Cگریڈ،482کو Dگریڈ اور42,419کو کمپارٹمنٹل کامیابی حاصل ہوئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں