سعودی عرب کے تعلیمی منصوبے کے لیے 21 ارب ڈالرز کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-21

سعودی عرب کے تعلیمی منصوبے کے لیے 21 ارب ڈالرز کی منظوری

ریاض
ایس پی اے
سعودی فرمانفروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مملکت میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے21ارب33کروڑ ڈالرز 80ارب ریال (مالیت کے پانچ سالہ تعلیمی منصوبے) کی منظوری دی ہے ۔ یہ رقم وزارت تعلیم کو سالانہ مہیا کی جانے والی گرانٹ کے علاوہ ہوگی ۔ شاہ عبداللہ نے اس پروگرام پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے ایک وزارتی کمیٹی کے قیام کی بھی منظوری دی ہے ۔ سعودی وزیر تعلیم شہزادہ خالد الفیصل نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ’’منصوبے کے تحت ملک میں ڈیڑھ ہزار نرسریاں تعمیر کی جائیں گی ۔ لگ بھگ25ہزار اساتذہ کو تربیت دی جائے گی ، تعلیمی مراکز قائم کیے جائیں گے اور اسکولوں کو تیز رفتار انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Saudi Arabia approves $21 bln five-year education plan -SPA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں