پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 18-apr-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-18

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 18-apr-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-apr-18

منصف نیوز بیورو
آندھرا پردیش ہائیکورٹ نے انورالعلوم ایجوکیشن اسوسی ایشن اور ممتاز یار الدولہ وقف میں رقمی بےقاعدگیوں اور تغلب کے سلسلہ میں محبوب عالم خان کے خلاف پولیس تحقیقات پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ تاہم ان کی گرفتاری پر حکم التوا جاری کیا گیا ہے۔ محبوب عالم خان نے آندھرا پردیش ہائیکورٹ میں 4 رٹ درخواستیں داخل کی تھیں جس میں پولیس تحقیقات کو روکنے ، اسپیشل آفیسر وقف بورڈ محمد اقبال کو عہدہ سے برخاست کرنے کی درخواست کی گئی تھی اور یہ ادعا کیا گیا تھا کہ انوار العلوم کی جائیدادیں اوقافی نہیں ہیں۔ لیکن معزز جج نے محبوب عالم خان کے وکیل کے استدلال کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ وقف بورڈ کے اسپیشل آفیسر محمد اقبال نے انوارالعلوم ادارہ جات اور اثاثہ جات کو وقف بورڈ کی تحویل میں لے لینے کا اعلان کیا تھا لیکن دوسرے ہی دن ہائیکورٹ کے جسٹس افضل پورکر کے اجلاس پر وقف بورڈ کے وکیل شفیق الرحمن مہاجر نے بورڈ کے اقدام کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے سب کو حیرت زدہ کر دیا تھا ، انہوں نے عدالت کو یہ تیقن دیا کہ 45 دنوں تک تحویل میں لینے کی کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی۔ ان کا یہ موقف موضوع بحث بنا ہوا ہے اور وقف بورڈ ذرائع نے بتایا کہ شفیق الرحمن مہاجر کو ایسا موقف اختیار کرنے کی بورڈ کی جانب سے کوئی ہدایت نہیں دی گئی تھی۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں