تلگودیشم بی جے پی اتحاد - تنازعہ کا شکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-18

تلگودیشم بی جے پی اتحاد - تنازعہ کا شکار

تلگو دیشم اور بی جے پی کی مفاہمت پر پھر ایک بار تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کا خیال ہے کہ بی جے پی نے کامیابی کے امکانات رکھنے والے قائدین کو ٹکٹ نہیں دئے ہیں۔ بی جے پی امیدواروں کو ٹکٹ دلوانے میں آر ایس ایس اور وی ایچ پی کی مداخلت پر صدر تلگو دیشم نائیڈو نے شدید اعتراض کیا۔ یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب چندرا بابو نائیڈو کی نسبتی ہمشیرہ و سابق مرکزی وزیر ڈی پورندیشوری کو راجم پیٹ سے بی جے پی نے امیدوار بنایا جبکہ مفاہمت کے موقع پر چندرابابو نائیڈو نے کہا تھا کہ پورندیشوری کو ٹکٹ نہ دیا جائے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں