مریض ووٹروں کو 25 فیصد کی رعایت - انڈین میڈیکل اسوسی ایشن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

مریض ووٹروں کو 25 فیصد کی رعایت - انڈین میڈیکل اسوسی ایشن

کولکتہ۔
(پی ٹی آئی)
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے ملک بھر میں اپنے ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام مریضوں کو ایک ہفتے تک پیتھولوجیکل جانچ میں 25فیصد تک چھوٹ دیں۔ جن کی انگلیوں پر ووٹنگ کی سیاہی کے نشان ہیں۔ ملک بھر میں آئی ایم اے کے 2.75لکھ ارکان ہیں۔ آئی ایم اے کی بنگال یونٹ نے ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے ڈاکٹروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی فیس میں دو ہفتے کیلئے 25فید چھوٹ دیں۔ آئی ایم اے کے جنرل سکریٹری نریندر سینی نے بتایاکہ ہم ووٹرں میں بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہم نے مریضوں کو رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے اپنی 1700 مقامی برانچوں سے بھی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹروں کو خصوصی طورپر موبائل سے میسج بھیجے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرکچھ ریاستوں کی برانچوں نے کہا ہے کہ وہاں کے ڈاکٹر 50فیصد چھوٹ دیں گے۔ ہمیں ڈاکٹروں اور اپنے یونین کی جانب سے مثبت ردعمل کا اظہار ہورہا ہے۔ ریاستی سکریٹری سانتنو سین کہتے ہیں کہ ہم نے مریضوں کی رعایت والی علاج کی مدت 2ہفتے تک کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مغربی بنگال میں آئی ایم اے کے 17ہزار ڈاکٹر ہیں۔ سین نے کہاکہ اگرگارجین مدد کرتے ہیں تو ان کے بچوں کے علاج میں بھی خصوصی رعایت ملے گی۔

Voters to get 25% discount in doctor fees, pathological tests

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں