جسٹس جی روہنی - دہلی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

جسٹس جی روہنی - دہلی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس

نئی دہلی۔
(ایس این بی)
جسٹس جی روہنی کو دہلی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس عہدہ کیلئے ان کی تقرری آج صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی نے کی۔ اس طرح دہلی ہائی کورٹ کے 40 ججوں میں خواتین ججوں کی تعداد 9 سے بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ 58 سال کی جی روہنی آندھراپردیش ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج رہ چکی ہیں اور 2001ء میں وہ ہائی کورٹ میں مستقل جج مقرر ہوئی تھیں۔ دہلی ہائی کورٹ میں وہ جسٹس این وی رمننا کی جگہ لیں گی جن کی تقرری سپریم کورٹ میں ہوگئی ہے۔ 14اپریل 1955ء کو وشاکھاپٹنم میں پیدا ہوئی جی روہنی نے 1976ء میں حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی سے سائنس میں گریجویشن کیا۔ اس کے بعد اسی شہر کے کالج آف لاء سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔ 1980ء میں بطور وکیل انہوں نے اپنا اندراج کروایا اور آندھراپردیش ریاست کی بار کونسل کے چیرمین کو کارا رگھو راؤ کے آفس میں جوائن کیا۔ اس کے بعدانہوں نے راؤ کے ذریعہ قائم اے پی لاء جرنل کیلئے لیگل صحافی کے طوربھی کام کیا۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کسی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس لیلاسیٹھ تھیں جو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی چیف جسٹس بنی تھیں۔ ویسے محترمہ سیٹھ بھی دہلی ہائیکورٹ کی جج رہ چکی تھیں۔

G. Rohini becomes first woman Chief Justice of Delhi High Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں