(ایجنسیاں)
ممبئی اےئرپورٹ پر ایک سال میں 346کلو گرام سونیا ضبط کیا گیا۔ یہ سونا مالی سال 2013-14 کے درمیان ضبط کیا گیا۔ اتنی بھاری مقدار میں سونا ضبط کئے جانے سے اس سال 1183.58کروڑ کا محصول حاصل کیا گیا یہ رقم گذشتہ مالی سال 2012-13 میں حاصل کردہ 727 کروڑ سے 63فیصد زیادہ ہے۔ ممبئی اےئرپورٹ کی اےئر انٹلی جنس یونٹ کے مطابق یونٹ کا ہدف 836کروڑ روپئے تھا اور یہ پہلا موقع ہے جب اسمگلروں کی وجہہ سے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کی آمدنی ہوئی ہے۔ اگر بات سال بھر میں ضبط کئے گئے سونے کی کریں تو 2012-13 میں 61.66 کلو گرام سونیا ضبط کیا گیا تھا، جب کہ اس سال 346 کلو گرام یعنی سال سونے کی ضبطی میں 458فیصد کا اضافہ ہوا۔ اے آئی یو کے کمشنر اے پی ایس سوری کے مطابق ضبط کئے گئے سونے کو آر بی آئی جیسے اداروں کو فروخت کرنے سے 17.22 کروڑ کی آمدنی ہوئی، جبکہ 2012-13 میں اس سے 6.09 کروڑ روپئے آمدنی ہوئی۔ منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ: ایرپورٹ سے کسٹم یونٹ کے مطابق اسی مال سال میں این ڈی پی سی کے تحت 105کروڑ روپئے کی نشیلی اشیاء ضبط کی گئیں۔ اس کے مقابلے میں گذشتہ سال 49.77 کروڑ روپئے کی منشیات ضبط ہوئی تھیں اور 94افراد کو رفتار کیا یا تھا۔ اس سال ایرپورٹ سے این ڈی پی سی ایکٹ کے تحت 87لوگ گرفتار ہوئے۔ ممبئی اےئر پورٹ کی کسٹم یونٹ کے مطابق اب سرور کے ذریعے مسافر کے پاسپورٹ، اس کے ہوائی سفر اور دیگر معاملات کے بارے میں آن لائن معلومات مل سکے گی۔ غور طلب ہے مسافر کے پاسپورٹ کے ذریعہ یہ معلومات ایمگریشن محکمہ کے پاس درج ہوتی ہیں، جنہیں محکمہ کسٹم ان سے شےئر کرنا چاہتا ہے۔ دہلی میں پہلے ہی کسٹم اور ایمگریشن محکمہ مل کر کام کررہے ہیں۔ کسٹم کی اس مانگ کی وجہ ہے کہ ان تمام مسافروں کی جانچ کرنے کا موقع نہیں ملتا، وہ صرف انہیں ہی روک پاتے ہیں جس پر انہیں شک ہو۔
smuggling of the yellow metal rises by 458% in 2013-14
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں