این ڈی اے میں شردپوار کے لیے کوئی جگہ نہیں - ادھو ٹھاکرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-01

این ڈی اے میں شردپوار کے لیے کوئی جگہ نہیں - ادھو ٹھاکرے

شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے آج کہاکہ این ڈی اے میں این سی پی سربراہ شرد پوار کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور انہیں اعتماد ہے کہ انتخابات کے بعد بھی اتحاد کو ان کی تائید درکار نہیں ہوگی۔ گوپی ناتھ منڈے، رام داس اتھوالے اور راجیو شیٹی نے این ڈی میں پوار کے داخلہ کی مخالفت کی تھی چنانچہ انتخابات سے قبل ہی این ڈی اے میں شامل ہونے کا ان کا خواب ٹوٹ گیا۔ انہوں نے پارٹی ترجمان سامنا کو اپنے انٹرویو کے دوسرے حصہ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ انتخابات کے بعد ہم کو بیرونی تائید درکار ہوگی اور یقینی طورپر پوار کی این سی پی کی تائید درکار نہیں ہوگی۔ حتی کہ اگر ضرورت ہو تب بھی یہ ناممکن ہے۔ سینا لیڈر نے یہ بات کہی۔ این ڈی اے میں ایسے افراد کو جو پوار کی ستائش کررہے ہیں پہلے کسانوں کے خاندانوں سے ملاقات کرنی چاہئے جنہوں نے خودکشی کا ارتکاب کیا ہے اور خشک سالی اور غیر موسمی بارش کی وجہہ سے متاثرہ کسانوں کی مدد میں ناکامی کیلئے کانگریس۔ این سی پی حکومت پر بھی تنقید کی۔ شیوسینا کے موقف پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ اگر انتخابات کے بعد این سی پی کی تائید درکار ہوتو ادھو نے کہاکہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہوگی اور یہ ممکن بھی نہیں ہے۔ پوار یوپی اے کے خلاف سنگین مخالف حکومت لہرکا حصہ ہیں۔ میرا یہ احساس ہے کہ ان کے امیدوار منتخب نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ ہم ان کی پارٹی کے ایک یا دو رکن پارلیمانی کی تائید درکار نہیں ہوگی کیونکہ یہ رائے دہندوں سے دھوکہ دہی کے مترادف ہوگی۔ ان کے متنازعہ ریمارکس کیلئے پوار کو نشانہ بناتے ہوئے ادھو نے کہاکہ این سی پی صدر نے کہا ہے کہ انہیں نے یہ ریمارکس مزاحیہ انداز میں کئے تھے۔ غور کیجئے اگر ایسے ریمارکس مزاحیہ انداز میں کئے گئے تھے تو وہ سنجیدگی کے ساتھ کیا کرسکتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر ناراضگی کے باوجود ان تمام برسوں میں کانگریس۔ این سی پی کو کامیابی غلط پروپگنڈہ کی وجہہ سے عمل میں آئے تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی کے ساتھ شیوسینا کا اتحاد طاقتور ہے اور ریاست میں سماج کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والوں سے اضافی اتحاد کیا گیا ہے، اٹھاولے دلتوں کی نماندگی کرتے ہیں، شیٹی کسانوں کی نمائندگی کرتے ہیں، مہادیو جانکر دھنگروں کی زبردست پشت پناہی کرتے ہیں، ونائیک میتے مراٹھا طبقہ کی تائید کے ساتھ آئے ہیں، ریاستی سطح پر اتحاد صرف انتخابات تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ سینا۔ بی جے پی کا اتحاد مہاراشٹرا میں اس کی بنیاد میں توسیع کی کوششوں کا حصہ ہے۔

No room for Pawar in NDA fold, says Uddhav Thackeray

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں