31/مارچ مدناپور یو۔این۔آئی
اس دلیل کے ساتھ کہ مرکز کی نئی حکومت ترنمول کانگریس کے کنٹرول میں ہوگی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ نئی حکومت طاقت کی بنیاد پر بنگال کی ترقی کیلئے فنڈ جاری کرائے گی۔ دہلی کی حکومت کو ترنمول کانگریس کنٹرول کرے گی۔ ہم بنگال کو فنڈ سے محروم نہیں کرنے دیں گے۔ مرکز بنگال سے 86000 کروڑ روپئے وصول رہی ہے۔ اس کی وجہ سے فنڈ کو روک دیا گیا ہے۔ بنگال میں بی جے پی، سی پی ایم اور کانگریس کے درمیان خفیہ دوستی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے عوام کو آگاہ کیا کہ اپوزیشن کوووٹ نہ دیں۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ اگر آپ کو مجھ پر یقین ہے کہ یہ جان لیجئے کہ اپوزیشن کرنے سے زیادہ کہنے میں یقین رکھتی ہے اور میں کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ اپوزیشن منی اورگن دونوں کا استعمال کرکے انتخاب مے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ اگر بی جے پر فرقہ پرست ہے تو کانگریس مہنگائی اور کرپشن کیلئے ذمہ دار ہے اور سی پی ایم صرف تباہی اور قتل کیلئے۔ کلکتہ سے 85 کلو میٹر دور ایک فٹبال میدان میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مدنا پور اور گھٹال پارلیمانی حلقے سے ترنمول امیدوار دیو کے نام سے مشہور بنگالی اداکار دیپک ادھیکار اور مدنا پور سے امیدوار مشہور اداکارہ سندھا رائے کے حق میں ووٹ مانگتے ہوئے کہاکہ ترنمول کانگریس کے علاوہ کسی کوووٹ دینے کا مطلب ووٹ کی بربادی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کو عوام دشمن اور دھوکہ باز ثابت کرتے ہوئے ترنمول سپریمو ممتا بنرجی نے بنگال کے عوام سے اپیل کی کہ بنگال کے تمام 42لوک سبھا حلقوں میں ترنمول امیدوار کو کامیاب کریں تاکہ ترنمول کانگریس نئی حکومت کی تشکیل میں قائدانہ رول ادا کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اور بی جے پی عوام کے ساتھ ایسا جھوٹا وعدہ کررہی ہے جو کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اپنے 15منٹ کے خطاب میں ممتا بنرجی نے کہاکہ بایاں محاذ نے اپنے 34سالہ دور اقتدار میں ریاست کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ممتا بنرجی مغربی بنگال کی خراب معیشت کیلئے بایاں بازو اور کانگریس دونوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہاکہ بایاں بازو نے بنگال میں بدعنوانی اور کرپشن کا اضافہ کیا۔ اس کی وجہہ سے یہاں کا خزانہ خالی ہوگیا جبکہ مرکزی حکومت نے بنگال کی بروقت مالی مدد نہیں کی۔ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی معاشی پالیسی کو عوام دشمن بتاتے ہوئے کہاکہ عوام مہنگائی اور کرپشن سے پریشان ہے۔ ممتا بنرجی نے کہاکہ مجھے شکست دینے کیلئے کانگریس، بی جے پی اور بایاں تینوں نے ہاتھ ملالیا ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے کاموں کی طویل فہرست بھی پیش کی۔ ممتا بنرجی نے وعدہ کیا کہ وہ بنگال کی ترقی کیلئے ہمہ وقت سخت محنت جاری رکھیں گی۔Mamata would leverage the strength to ensure the state was not deprived of central funds.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں