16/اپریل کولکاتا ایس۔این۔بی
ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے کہا ہے کہ اس بار کے انتخابات کئی اعتبار سے اہم ہیں اور ترنمول کانگریس مرکز میں بھی یقینی سیاسی تبدیلی لائے گی۔ کانگریس، بی جے پی اور سی پی ایم کے خلاف ترنمول سہ رخی لڑائی لڑ رہی ہے۔ کانگریس ملک میں بدعنوانی کی بانی ہے ، بی جے پی فرقہ پرست ہے اور سی پی ایم نے 34 سالوں کے اقتدار میں مغربی بنگال کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ ترنمول کانگریس ان تین جماعتوں کو چھوڑ کر دیگر علاقائی جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھائے گی اور انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت میں اہم کردار بھی نبھائے گی۔
پارتھو چٹرجی نے بدھ کو کلکتہ پریس کلب کی طرف سے منعقدہ آمنے سامنے پروگرام میں یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بایاں محاذ نے 34 سالوں میں ریاست کو تباہ کیا ہے۔ سی پی ایم کی طرف سے ریاست پر ڈالے گئے قرض کا بوجھ ترنمول کانگریس حکومت کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مرکز نے قرض اور سود کے طور پر سرکاری خزانے سے 76 ہزار کروڑ روپے خودکار طریقہ سے کاٹ لیے ہیں ، اس کے باوجود وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے عوام کے مفاد میں فلاحی اسکیمات کا اطلاق کیا ہے۔
Trinamool would bring political change in Centre
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں