امیت شاہ نے انتخابی کمیشن کو یقین دلایا کہ وہ نظم و قانون اور عوامی ہم آہنگی میں خلل پیدا نہیں کریں گے جس کے بعد یہ پابندی ہٹائی گئی۔ کمیشن نے امیت شاہ کو اترپردیش میں جلسے ، ریالیاں اور روڈ شوز کرنے اور جلوس نکالنے کی اجازت دے ڈالی۔ کل ہی الیکشن کمیشن نے بدلہ ریمارک کے لیے امیت شاہ کی سرزنش کی تھی۔
دوسری جانب اعظم خان پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ چند روز قبل اعظم خان پر بھی انتخابی مہم کے دوران عوام کے جذبات کو بھڑکانے کی تقاریر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور ان کے خلاف مختلف مقامات پر ایف آئی آر بھی درج کیے گئے۔
Election Commission allows Amit Shah to campaign in UP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں