19/اپریل حیدرآباد یو۔این۔آئی
حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ کے ٹی آر ایس امیدوار کونڈا ویشوشور ریڈی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی تلگانہ میں اقلیتوں کی ہمہ گیر ترقی کے عہد کی پابند ہے۔ پارٹی گنگا جمنی تہذیب پر مکمل ایقان رکھتی ہے اور تلنگانہ میں اقلیتوں کے لیے ان کے صحیح مقام کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ٹی آر ایس اقلیتوں کے لیے تلنگانہ میں ماقبل آندھرا پردیش دنوں کی ترقی ، خوشحالی اور امن کو واپس لائے گی۔ پارٹی تلنگانہ کے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے عہد کی پابند ہے۔TRS alone will ensure all round progress of minorities: Konda
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں