گیلانی کے پاس قاصدین کو بھیجنے بی جے پی کی تردید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

گیلانی کے پاس قاصدین کو بھیجنے بی جے پی کی تردید

سید علی شاہ گیلانی کے اس دعویٰ کے بارے میں کہ نریندر مودی نے ان سے ملاقات کے لیے قاصدین بھیجے تھے ، تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج اس مسئلہ کے پیچھے رازداری کے موقف پر سوال کھڑا کرتے ہوئے سخت گیر موقف کے حامل علیحدگی پسند لیڈر سے کہا کہ وہ ان قاصدین کی نشاندہی کریں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کون "جھوٹ" بول رہا ہے۔ بی جے پی نے تو گیلانی کے اس دعویٰ کی تردید کر دی ہے ، جس کے بعد عمر عبداللہ نے کہا کہ جھوٹ کو پکڑنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ گیلانی ان قاصدین کی نشاندہی کریں جنہوں نے مودی کی طرف سے ان سے ملاقات کی تھی۔
عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ دفعہ 370 اور افسپا کے بارے میں بی جے پی کا موقف سب کو معلوم ہے ، لہذا اس کے پیش نظر کیا ہم یہ جان سکتے ہیں کہ مودی کے قاصدین کون تھے اور انہوں نے کیا پیشکش کی؟ رازداری کیوں برتی جا رہی ہے؟
بی جے پی نے سید علی شاہ گیلانی کے دعویٰ کو شرانگیز اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہے اور جھوٹا بیان دینے پر گیلانی سے معافی مانگنے کی بھی مانگ کی ہے۔

BJP denies sending emissary to Geelani to discuss Kashmir issue

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں