جگن نے حلف نامہ میں تمام جائیداد کا انکشاف نہیں کیا - نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-20

جگن نے حلف نامہ میں تمام جائیداد کا انکشاف نہیں کیا - نائیڈو

صدر تلگو دیشم پارٹی این چندرابابو نائیڈو نے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈی پر تنقید کرتے ہوئے آج الزام عائد کیا کہ جگن نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں اپنی تمام جائیدادوں کا انکشاف نہیں کیا ہے اور کم جائیدادیں ظاہر کی ہیں۔ انہوں نے حلف نامہ میں حیدرآباد کی اپنی لوٹس پاؤنڈ رہائش گاہ اور بنگلور میں 25 ایکڑ اراضی پر تعمیر کردہ پیلس کی نشاندہی نہیں کی۔
وائی ایس آر نے مختلف اسکامس کے ملزمین کو پارٹی ٹکٹ دئے ہیں جن میں کے راجندر پرساد اور ایم وینکٹ رمنا بھی شامل ہیں جو کئی ماہ تک جیل میں رہ چکے ہیں۔ جگن نے ایودھیا رام ریڈی اور دھرمنا پرساد راؤ کو بھی انتخابی میدان میں اتارا ہے جو بدعنوانیوں کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
دریں اثنا ایجنسی کی اطلاع کے بموجب وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر جگن موہن ریڈی کے لیے ٹالی ووڈ کی حسیناؤں کی انتخابی مہم نے سبھی کو حیرت میں ڈال دیا ہے کہ جگن میں آخر وہ کون سی کشش ہے جس نے ان اداکاراؤں کو وائی ایس آر کانگریس کے صدر کی تائید میں مہم میں حصہ لینے کے لیے آمادہ کیا؟ ایشا ، مدھو شالنی ، ہری پریہ اور پریہ منی سبھی جگن کے مداحوں میں شامل ہو چکی ہیں اور جگن بھائی کے لیے انتخابی مہم زور و شور سے شروع کر دی ہے۔

Y S Jagan did not show all his property in affidavit: TDP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں