سکندرآباد - نئی دہلی کیلئے پریمیم اسپیشل ٹرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-13

سکندرآباد - نئی دہلی کیلئے پریمیم اسپیشل ٹرین

scr
حیدرآباد۔
(ایس این بی)
ساؤتھ سنٹرل ریلوے موسم گرما میں مسافرین کے اضافی ہجوم کو کم کرنے کیلئے سکندرآباد اور نئی دہلی کے درمیان پریمیم اسپیشل ٹرین ایس سی آر کی ایسی دوسری خدمت ہے۔ سکندرآبادووشاکھاپٹنم کے درمیان پریمیم اسپیشل ٹرینس کا قبل ازیں اعلان کردیاگیا ہے۔ اس کے مطابق سکندرآباد سے نئی دہلی ٹرین نمبر 02723 پریمیم اسپیشل سکندرآباد سے 25اپریل کو 10:10 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 13:10 بجے دہلی پہنچے گی۔ واپسی کی سمت میں نئی دہلی سے سکندرآباد ٹرین نمبر 02724پریمیم اسپیشل 26؍اپریل کو 19:05 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 22:05 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ ان ٹرینوں کے راستہ میں دونوں سمتوں میں پانچ اسٹیشنوں راما گنڈم، ناگپور، بھوپال، جھانسی اور آگرہ پر توقف کرے گی۔ یہ ٹرینیں 15کوچس یعنی ایک اے سی ٹو ٹائر، تین اے سی تھری ٹائر، آٹھ سلیپر کلاس، دو لکیج کم بریک ویان اور ایک پینٹری کار پر مشتمل ہوگی۔ اس پریمیم اسپیشل میں کرایہ کا ڈھانچہ قابل تبدیل ہے اور اس میں قیمت کا ایک تغیر کی مثال پیش کی گئی ہے۔ کرایہ میں کھانے کے اخراجات شامل ہیں۔ ریزرویشن صرف انٹرنیٹ پر آئی آر سی ٹی سیز پورٹل کے ذریعہ دستیاب ہے اور بکنگ کا آغاز13؍اپریل (اتوار)کو صبح 8بجے سے ہوگا۔ پریمیم اسپیشل ٹرین کی ایک ریزورڈ خدمت ہے جس کا مقصد مصروف سٹیزن کو مشہور راستوں کیلئے بھاری طلب سے نمٹنا ہے۔ اس کا بنیادی نشانہ یہ ہے کہ مسافرین کے حلقہ میں جو کنفرم برتھس کیلئے بکنگ کے وقت ہی سفر کیلئے اضافی معیارات کی خدمت کیلئے پریمیم ادا کرنے کے خواہشمند ہیں۔ پریمیم ٹرین خدمت کی انوکھی خصوصیات یہ ہیں کہ ویٹ لسٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔ غیر معمولی حالات میں ریلوے کی طرف سے ٹرین کی منسوخی پر ہی ٹکٹ کے پیسے واپس کئے جائیں گے۔ تمام مسافرین کیلئے کرایہ کی شرح یکساں ہوگی۔ اس ٹرین کیلئے کسی رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ٹکٹ کی تبدیلی؍ڈپلیکیٹ ٹکٹ کی اجرائی وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹکٹ کی بکنگ صرف انٹرنیٹ پر آئی آر سی ٹی سی کے پورٹل پر کی جاسکے گی۔ ٹکٹ ریزرویشن کاونٹرس پر جاری نہیں کئے جائیں گے۔ تاہم ٹرین کے شروع ہونے سے قبل اسٹیشن پر دستیاب خالی بوتھس کیلئے چارٹ بنانے کے بعد آج کے دن کی بکنگ کیلئے بکنگ کاونٹر پر پیش کی جائے گی۔

Special Premium Trains Between Secunderabad and Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں