(پی ٹی آئی)
گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے نئی ریاست تلنگانہ اور ماباقی ریاست آندھراپردیش کی تنظیم جدید ایکٹ 2014 کے تحت ان کی خصوصی ذمہ داریوں سے متعلق مرکزی حکومت سے چند وضاحتیں طلب کی ہیں۔ واضح ہوکہ ایکٹ کے تحت دو ریاستوں کیلئے ایک گورنرہوگا، جو تلنگانہ کی مجلس وزراء کے مشورہ پر کام کرے گا، تاہم یہ ضروری نہیں ہے کہ گورنر، کابینہ کے مشورہ پر چلیں۔ وہ مشترکہ دارالحکومت کے علاقہ میں نظم و ضبط کی برقراری اور داخلی سلامتی کے مسئلہ پر اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ایکٹ گورنر پر خصوصی ذمہ داریاں عائد کرتا ہے۔ آندھراپردیش کے آخری گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے جو ریاست میں نافذ راج کے تحت ریاست کے منتظم بنے ہوئے ہیں، مرکز کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے خصوصی ذمہ داریوں کے بارے میں چند وضاحتیں طلب کی ہیں۔ مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایاکہ دو دن قبل میں نے گورنر کے ساتھ تین گھنٹے طویل ملاقات کی، جس کے دوران آندھراپردیش کی تنظیم جدید ایکٹ پر عمل آوری سے متعلق موجودہ موقف کا جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے بتایاکہ گورنر نے چند وضاحتیں طلب کی ہیں، جس پر مرکزی وزیر داخلہ نے اندرون دو دن جواب دینے سے اتفاق کرلیا ہے۔ جئے رام رمیش، تنظیم جدید بل کا مسودہ مرتب کرنے والے وزراء گروپ کے ایک رکن تھے۔ وہ یہاں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ مرکزی وزیر ن مزید بتایاکہ گورنر تفصیلی طورپر یہ جاننے کے خواہاں ہیں کہ خصوصی ذمہ داریوں کا کیا طلب ہوتا ہے۔ جئے رام رمیش نے مطلع کیا کہ ریاست کی تقسیم سے متعلق تمام امور پر پیشرفت مناسب ڈھنگ سے جاری ہے اور 2جون کے بعد مزید کاروائیاں دیھکنے میں آئیں گی۔ 2جون دونوں ریاستوں کیلئے یوم تاسیس کہلائے گا۔ جئے رام رمیش نے کہاکہ یوم تاسیس سے قبل بے شمار اقدامات کئے جانے ہیں۔ اس کے بعد بھی کئی اقدامات کئے جائیں گے۔ تقسیم کی کارروائی پوری کرنے کیلئے تقریبا 21کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں اپنی رپورٹس 30 اپریل تک پیش کردیں گی۔ اس کے بعد ہی ریاست کی تقسیم کا اصل کام شروع ہوگا۔
Employees have nothing to fear: Jairam Ramesh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں