دہلی میں شادیوں کا رجسٹریشن لازمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

دہلی میں شادیوں کا رجسٹریشن لازمی

قومی دارالحکومت دہلی میں شادی کے اندرون 60 دن اس کے رجسٹریشن کو عنقریب لازمی کر دیا جائے گا۔ عدم تعمیل پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
حکومت دہلی کے ریونیو سکریٹری دھرم پال نے کہا کہ شادیوں کی لازمی رجسٹریشن کا اعلامیہ آئیندہ ہفتہ جاری کیا جائے گا تاکہ اس فیصلے کو روبہ عمل لایا جا سکے۔ اس اعلامیہ کا اطلاق بلالحاظ مذہب و ذات پات قومی دارالحکومت میں کی جانے والی تمام شادیوں کے دلہا دلہن پر ہوگا۔ حکومت دہلی کا ریونیو ڈپارٹمنٹ جلد ہی ایک پورٹل شروع کرے گا تاکہ درخواست گذاروں کے لیے شفاف اور رکاوٹوں سے پاک عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Registration of marriage compulsory in Delhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں