مودی کا وزارت عظمیٰ کا خواب ہوائی غبارہ کی مانند - ممتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

مودی کا وزارت عظمیٰ کا خواب ہوائی غبارہ کی مانند - ممتا

ملک میں نریندر مودی کی لہر کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کا وزیراعظم بننے کا خواب کسی گیس غبارہ کی طرح ہے کہ جب گیس رستی ہے تو وہ پھٹ جاتا ہے۔ انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم بننے کے پروپگنڈے پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے ایک شعبہ کو اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر روپے دئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے بغیر کوئی بھی حکومت مرکز میں تشکیل نہیں پا سکتی اور ترنمول مرکز میں سیکولر حکومت کی تشکیل کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترنمول امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ ان کی اتنی نشستیں ہوں جس کے ذریعے وہ مرکز میں غیر سیکولر حکومت کی تشکیل میں حائل ہو سکیں۔
ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ سی پی ایم کو امید ہے کہ بی جے پی ووٹ کاٹ کر اس کی راہ آسان کر سکتی ہے اس لیے وہ بی جے پی کے امیدواروں کو پیسہ دے رہی ہے تاکہ وہ ریلییاں منعقد کر سکیں۔ بایاں محاذ یہ سمجھتا ہے کہ بی جے پی جتنا ووٹ کاٹے گی اتنا ان کو فائدہ ملے گا۔ کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ وہ نظریات سے منحرف ہو چکی ہے اب اس کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اکیلے ہی سی پی ایم ، کانگریس اور بی جے پی سے ٹکر لے رہی ہیں۔

Narendra Modi for Prime Minister is like a gas balloon ready to burst: Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں