عراق کی بدنام زمانہ ابو غریب جیل بند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

عراق کی بدنام زمانہ ابو غریب جیل بند

عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کو ختم کرنے کی لئے کئے گئے امریکی حملے کے دوران قیدی بنائے گئے لوگوں کو انسانیت سوز اذیت دینے کے معاملے میں بدنام ابو غریب جیل کو حفاظتی نقطہ نظر سے بند کر دیا گیا ہے ۔ عراق کے صوبہ الانور ضلع کے ابوغریب میں واقع یہ جیل 2004 ء میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب یہاں کے قیدیوں کو وحشیانہ طریقے سے اذیت دینے کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ ابو غریب جیل میں امریکی فوجیوں نے قیدیوں کو انتہائی سخت جسمانی اور دماغی اذیت دی اور ان کے ساتھ جانوروں کی طرح سلوک کیا ۔ ابو غریب کے قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی مظالم کرنے والے 11 امریکی فوجیوں کا 2005ء میں کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔

Iraq Shuts Down the Abu Ghraib Prison

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں