ٹافی ماڈل پر گجرات کی ترقی - راہل گاندھی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

ٹافی ماڈل پر گجرات کی ترقی - راہل گاندھی کی تنقید

کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج نریندر مودی کے گجرات کے ٹافی ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کچھ نہیں بلکہ عوامی رقومات کی لوٹ کھسوٹ ہے۔ اقلیتی اکثریت والے علاقہ کشن گنج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات ماڈل کی ترقی کو ٹافی ماڈل یا غبارہ ماڈل کہا جا سکتا ہے جس کا مقصد ٹاٹا اور اڈانی جیسے دولت مند افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ 45 ہزار ایکڑ غریب کسانوں کی زمین کو جو بہار کے ضلع پورنیا کے علاقہ کے مساوی ہے ، ایک شخص اڈانی کو ایک روپیہ فی مربع میٹر کے حساب سے فراہم کیا گیا اور ممبئی کے مساوی اراضی کو جو ساحل کے قریب ہے ، اسی شخص کو صرف تیس کروڑ میں دے دی گئی ہے۔ ٹاٹا موٹرس کو اس کے نانو کار پراجکٹس کے لیے 0.1 فیصد شرح سود پر 10 ہزار کروڑ قرض فراہم کیا گیا ہے جبکہ عام آدمی بنکوں سے 12 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ جاریہ پارلیمانی انتخابات دو افراد کے درمیان جھڑپ نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان جنگ ہے۔ پہلا نظریہ کانگریس کا یہ ہے کہ ہر کوئی ہندو ہو یا مسلمان پسماندہ طبقہ ہو یا اعلیٰ ذات ، دولتمند ہو یا غریب ، یہ سب ترقی کی راہ پر ایک ساتھ ہیں۔ جبکہ دوسرا نظریہ بی جے پی کا ہے جو چاہتی ہے کہ مسلمانوں کے خلاف مقابلہ کے لیے ہندوؤں کو ٹھہرایا جائے اور مہارشٹرا کے عوام کو اکسایا جائے کہ وہ بہار کے عوام کو مار پیٹ کریں اور کرناٹک میں خواتین کو نشانہ بنائیں۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ 70 کروڑ عوام کو جو خط غربت کے نیچے کی سطح سے اوسط درجہ کے ہیں ، انہیں آئندہ 5 سال میں اپنی فلاحی اسکیمات سے ان کی زندگیوں کو بہتر بنائے۔
واضح رہے کہ کشن گنج سے کانگریس نے مولانا اسرار الحق کو ٹکٹ دیا ہے۔

After toffee model Rahul calls Gujarat balloon model

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں