(رائٹر)
پاکستانی طالبان نے 10 اپریل تک اپنی جنگ بندی میں توسیع کردی ہے۔ ایک ترجمان نے آج یہ بات بتائی۔ قبل ازیں پاکستان کی حکومت نے نچلی سطح کے قیدیوں کے ایک جتھے کو رہا کردیا تھا۔ تحریک طالبان دوبارہ سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہے اور حکومت کے جواب کیلئے انتظار کی خاطر وہ 10اپریل تک جنگ بندی میں توسیع کررہی ہے۔ اس کے ترجمان شہید اﷲ شاہد نے یہ بات بتائی۔ مجاہدین کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ اس وقفہ تک حکومت اور سکیورٹی فورس کے تمام سرگرمیاں بند کردیں۔ طالبان اور اس کے عسکریت پسند جو ملک کے شمال مغربی لاقانونیتی علاقہ میں سرگرم ہیں، انہوں نے یکم مارچ کو ایک ماہ طویل جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم کمانڈوروں کو اس بات پر اختلاف تھا کہ آیا جنگ بندی میں توسیع کی جائے یا نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے مطالبات کی تکمیل میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ان 800 قیدیوں کی فہرست پیش کی جن کی رہائی کے وہ خواہاں ہیں۔ انہوں نے اپنے لئے محفوظ علاقہ کو فروغ دینے افغانستان کے قریب نامعلوم سرحدی علاقہ سے پاکستانی فوج کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا ۔ وزارت داخلہ نے کل بتایا تھا کہ اس میں ان 16نچلی سطحی قیدیوں کو رہا کردیا ہے جو شورش میں سرگرم طورپر ملوث نہیں تھے۔ یہ اقدام طالبان کے ساتھ اعتماد سازی اقدام کی حیثیت سے کیا گیا۔ یہ تاحال واضح نہیں کہ آیا 16افراد طالبان کی پیش کردہ 800 قیدیوں کی فہرست میں شامل تھے یانہیں۔ شاہد نے بتایاکہ طالبان جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے سال گذشتہ اقتدار حاصل کرتے ہوئے اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کی ہلاکت خیز شورش کے خاتمہ کے لئے وہ مذاکرات کی کوشش کریں گے۔ طالبان، پاکستان میں سخت گیر اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وہ جمہوری منتخبہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ طالبان اور حکومت کے درمیان بات چیت کا یہ دوسرا مرحلہ ہے۔ فروری میں پہلے مرحلہ کی بات چیت ایک ہفتہ کے بعد اس وقت منقطع ہوگئی تھی جب طالبان نے پولیس ملازمین سے بھری ایک بس کو بم اندازی کا نانہ بنایا تھا اور بعدازاں حکومت کی نیم فوجی فورس کے 23 یرغمالیوں کو بھی ہلاک کردیا تھا۔
Pakistani Taliban Extend Cease-Fire After Government Releases Prisoners
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں