لاپتہ طیارے کے بلیک باکس کی گہرے پانی میں تلاشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-05

لاپتہ طیارے کے بلیک باکس کی گہرے پانی میں تلاشی

پرتھ
یو این آئی
ملائشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش مہم کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسے بحر ہند کی گہرائیوں تک پہنچا دیا گیا ہے اور گہرے پانی میں بلیک باکس کی تلاش کے لئے پنگر لو کیٹر نامی ایک خصوصی آلہ بھیجا گیا ہے ۔ آسٹریلیائی فوج کے سابق چیف آنگوس ہیوسٹن نے بتایا کہ 2 جہازوں کو مخصوص آلات کے ساتھ بحر ہند میں بھیجا گیا ہے ۔ ان جہازوں نے پانی کے اندر پنگر لوکیٹر اتارا ہے جو بلیک بکس سے نکلنے والی آواز کی نشاندہی کرکے اس کی تلاش کرے گا۔ طیارہ کے ساتھ کیا ہوا س کا کی اطلاع کے لئے بلیک بکس کا ملنا ضروری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ کے لاپتہ ہونے کے بعد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بلیک باکس کے ملنے کا امکان بھی کم ہوتا جا رہا ہے۔ نیز یہ کہ بلیک باکس کی بیاٹری کچھ ہی دنوں میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد اس سے آواز آنا بھی بند ہو جائے گی اور وہ سمندر کی گہرائیوں میں کہیں خاموش پڑا رہ جائے گا اور اس کی تلاش ناممکن ہو جائے گی ۔ ہیو سٹن نے بتایا کہ بلیک باکس کی جلد سے جلد تلاش کے لئے امریکی بحریہ سے پنگر لوکیٹر منگائے گئے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ان کھوجی جہازوں پر پانی کے اندر رہ کر کام کرنے والے ایک ڈرون بھی موجود ہے جو پانی کے اندر 45 کلو میٹر دور گہرائی تک جا سکتا ہے ۔

Lost Malaysian Jet: Underwater Search for Black Box Begin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں