Nitish Kumar calls Ramvilas Paswan expert in political somersault
بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ انتخاب سےقبل اتحاد کرنے پر ایل جے پی کے صدر رام ولاس پاسوان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی خلابازی لگانے میں ماہر ہیں ۔ کمار نے یہاں پر بتا میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ( پاسوان)نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی یہ کہنا نہیں بھولتے کہ انھوں نے 2002 گودھرا فسادات پر این ڈی اے سے استعفی دیا تھا مگر اب وہ این ڈی اے میں شامل ہوگئے ہیں اور 2002 قتل عام کے ذمہ دار شخص ، نریندر مودی کے گن گا رہےہیں ۔ کمار نے کھگاریا سے تعلق رکھنے والے ایل جے پی کے سربراہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ " کسی نے ایسا پلٹی مار نیتا کبھی نہیں دیکھا "۔ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرسادکا مضحکہ اڑاتے ہویے چیف منسٹر نے کہا کہ پرساد کے ہر انتخابی جلسہ میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات میں نتیش کوئی عنصرنہیں ہے۔ اگر ایسا ہےتو انھیں ہر جگہ میرے نام کا تذکرہ کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟ کمار نے جن کے ہمراہ آر جے ڈی کے باغی رکن اسمبلی سمراٹ چودھری بھی تھے۔ کہاکہ چودھری نے الیکشن کمیشن کے سامنے موثر نکتہ پیش کیا کہ چارہ اسکام کیس میں سزا کا سامنا کرنے والے لالو پرساد کس طرح ایک سیاسی جماعت کی قیادت کر رہے ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں