25/اپریل لکھنؤ آئی۔اے۔این۔ایس
بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے آج کہا کہ میڈیا بی جے پی کے وزرات اعظمی امیدوار نریند مودی کی تائید میں ایک جھوٹی لہر پید ا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سابق چیف منسٹر اتر پردیش نے ریاستی درالحکومت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی نے میڈیا پر جادو کر دیا ہےجو ان کے حق میں جھوٹی لہر پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہ " بھاجپائیوں نے میڈیا کے ذریعے ایک نقلی ہوا بنانے کی کوشش کی ہے " انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حق میں لہر پیدا کرنے بعض مشہور نجومیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ۔ انھوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ سماج واد ی پارٹی اور بی جے پی رائے دہندوں کو ذات پات اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کر رہے ہیں ۔ انھوں نے مشرقی اتر پردیش میں مساجد اور منادر کی اضافی سیکورٹی کے لئے الیکشن کمیشن سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا اور کانگریس پر اقلیتوں کے لئے مگر مچھ کے آنسو بہانے کا الزام لگایا ۔ یو این آئی کے بموجب یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ بی جے پی اور سماج وادی کا گٹھ جوڑ وارانسی میں حملے کرا سکتا ہے تاکہ اپنے مفاد کے لئے ہندوؤں اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالی جا سکے ۔ بی ایس پی سربراہ نے الیکشن کمیشن سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔Media creating false Modi wave: Mayawati
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں