آج کی رائے دہی کے بعد 545 رکنی لوک سبھا کی تقریباً دو تہائی نشستوں یعنی 349 نشستوں پر رائے دہی مکمل ہو گئی ہے۔ رائے دہی کے ساتویں ، آٹھویں اور نویں مرحلہ میں جو بالترتیب 30/اپریل ، 7/مئی اور 12/مئی کو منعقد ہوں گے ، مابقی صرف 194 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
11 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں لوک سبھا کی 117 نشستوں کے لیے جملہ 180 ملین رائے دہندے ووٹنگ کے اہل تھے۔
آج رائے دہی کے چھٹے مرحلہ میں جن ریاستوں میں پولنگ ہوئی ، ان میں :
اترپردیش (12) ، تاملناڈو (39) ، مہارشٹرا (19) ، مدھیہ پردیش (10) ، آسام (6) ، بہار (7) ، چھتیس گڑھ (7) ، راجستھان (5) ، مغربی بنگال (6) ، جھارکھنڈ (4) ، جموں و کشمیر ایک اور بڈوچیری ایک شامل ہیں۔
Lok Sabha Elections: Sixth phase for 117 seats
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں