مودی کی جانب سے شادی کا اعتراف - کانگریس کا سخت ردعمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-11

مودی کی جانب سے شادی کا اعتراف - کانگریس کا سخت ردعمل

jashudaben-modi
نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
نریندر مودی کے اس اعتراف میں کہ وہ شادی شدہ ہیں، کانگریس کو ان پر تنقید کا ایک موقع دیا ہے اور پارٹی نے سوال کیا ہے کہ وزارت عظمی کے لئے بی جے پی کے امیدوار کس طرح قوم سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرسکتے ہیں جبکہ وہ اپنی بیوی کا ساتھ دینے میں ناکام رہے۔ مہیلا کانگریس کی صدر اور پارٹی ترجمان شوبھا اوزا نے گجرات کے چیف منسٹر کو نشانہ بنانے کیلئے ایک خاتون کی جاسوسی کا مسئلہ اٹھایا۔ شوبھا اوزا نے جو پارٹی کی خاتون رہنماؤں کے ساتھ تھیں کہاکہ مودی جی ایک طرف، خاتون کی جاسوسی جیسے واقعات میں رہے، دوسری انہوں نے ایک شوہر کی ذمہ داریاں نہیں نبھائیں۔ وہ کس طرح قوم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرسکتے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ کئے گئے وعدے نہیں نبھائے جن کے ساتھ انہوں نے سات پھیرے لئے تھے۔ وہ راج دھرم کی بات کرتے ہیں لیکن وہ پتی دھرم بھول گئے۔ وہ کس طرح ایک اچھے منتظم ثابت ہوسکتے ہیں جب کہ وہ ایک اچھے شوہر بھی ثابت نہیں ہوئے۔ شوبھا اوزا نے سوال کیا کہ آیا مودی کی حرکت ایک خاتون پر زیادتی کے مترادف نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنی بیوی کو زائد از40 برسوں سے ان کے حقوق سے محروم رکھا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس طرح ایک شخص جو اپنی بیوی سے انصاف نہیں کرسکا، ملک میں خواتین کا احترام کرے گا اور ان کے حقوق کی حفاظت کرے گا۔ انہوں نے سوال کیا کہ مودی نے ماضی میں انتخابی حلفنامہ داخل کرتے ہوئے اپنی ازدوانی موقف کا اعلان کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے ایسا کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو گمراہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ مودی کی شادی کب ہوئی اور اس حقیقت کو ملک سے کیوں چھپایا گیا۔ وہ کیا مجبوری تھی جس کی وجہہ سے انہیں قبول کرنا پا اور قوم کو بتانا پڑا۔ گذشتہ 46برسوں سے جشودا بین کو ان کی سماجی، اخلاقی ازدواجی زندگی سے محروم رکھا گیا۔ کیا مودی اسی کو خواتین کا احترام کہتے ہیں۔ کیا ان کی ان کی سوچ سے متضاد نہیں ہے۔ ہم سب ایک خاتون کی جاسوسی کے تنازعہ سے واقف ہیں کہ کس طرح ایک نوجوان خاتون آرکٹیکٹ کی جاسوسی کی گئی اور مودی نے اس پر کسی سوال کا جواب نہیں دیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پارٹی جشودا بین کا کاز اٹھائے گی انہوں نے کہاکہ وہ اس پریس کانفرنس میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے وہی کررہی ہیں۔ شوبھا اوزا نے کہاکہ اگر موقع ملا تو وہ ان سے ضرور ملیں گی۔ اس دوران اے آئی سی سی ترجمان سنجے جھا نے کہا ہے کہ مودی کی جانب سے ان کے ازدواجی موقف کو اتنے برسوں تک چھپانے سے ان کے خراب کردار کااظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو شخص اپنے ازدواجی موقف کے بارے میں جھوٹ بولتاہے، اس سے ایک پرنقص شخصیت، برے اخلاق و کردار کا پتہ چلتا ہے۔

Modi publicly acknowledges wife, draws Congress taunts

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں