مودی کی شادی محض سماجی ضابطہ کی تکمیل تھی - بھائی کی وضاحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-11

مودی کی شادی محض سماجی ضابطہ کی تکمیل تھی - بھائی کی وضاحت

modi-jashudaben
نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
چیف منسٹر گجرات و وزیراعظم عہدہ کیلئے بی جے پی امیدوار نریندر مودی کے بھائی نے آج ان کے ازدواجی موقف پر پیدا تنازعہ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی شادی محض کم عمری میں کردی گئی تھی جو ایک سماجی ضابطہ کی تکمیل کے سواکچھ نہیں تھی اور انہوں نے قوم کی خدمت کیلئے اپنے خاندان اور مادی دنیا کو ترک کردیا تھا۔ مودی کے بڑے بھائی سوما بھائی دامودر مودی نے اپنے خاندان کی طرف سے اس بات کی صفائی دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ 45سال پہلے ہوئی مودی کی شادی کو اس وقت کے تناظر میں ان کے والدین کی دقیانوسی ذہنیت کے طورپر دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ان کا خاندان سماجی، تعلیمی اور اقتصادی طورپر پسماندہ اور بہت پرانے خیالات رکھتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی جشودا بین سے شادی ان کے خاندان کے پرانے خیالات کی وجہہ سے بہت کم عمری میں ہی ہوگئی تھی۔ یہ شادی محض ایک رسم تھی کیونکہ میرے چھوٹے بھائی نے اپنا گھر اور دنیاوی خوشیاں چھوڑ کر خود کو ملک اور سماج کی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے۔ دوسری طرف جشودا بین اپنے شوہر کو وزیراعظم بنتے دیکھنے کیلئے اتنی بے تاب ہیں کہ انہوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک وہ یہ اعلیٰ ترین عدہ نہیں سنبھال لیتے وہ ننگے پاؤں رہیں گی اور چاول بھی نہیں کھائیں گی۔ ایک مقامی ٹی وی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جشودا بین کے چھوٹے بھائی کملیش مودی نے آج بتایاکہ ان کی بہن کی 1968 میں بی جے پی لیڈر سے شادی ہوئی تھی۔ اس وقت ان کی عمر 17سال تھی اور نریندر مودی 19سال کے تھے۔ کملیش مودی نے کہاکہ میری بہن نریندر مودی کو بہت عزت و احترام کرتی ہیں۔ شادی کے بعد سے ہی گووہ دان سے علیحدہ زندگی گزار رہی ہیں تاہم جشودا بین ایک سہاگن کی طرح رہتی ہیں۔ وہ اس وقت چاردھام کی یاترا پر ہیں مگر وہ ہمیشہ ہی اپنے شوہر کی خیروعافیت کی دعا کرتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کے شوہر وزیراعظم بنیں۔ شادی کے بعد مودگی گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ کملیش مودی نے کہاکہ جشودا بین اخبارات میں اپنے شوہر کے بارے میں خبریں پڑھنا پسند کرتی ہیں۔ وہ ان کی برائی پسند نہیں کرتیں۔

Modi's marriage was a formality and he gave it up to serve the country - Modi's older brother Somabhai Damodar Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں