گجرات فسادات - معافی مانگنے سے مودی کا پھر انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-17

گجرات فسادات - معافی مانگنے سے مودی کا پھر انکار

نریندر مودی نے آج ایک بار پھر 2002 کے گجرات فسادات کے لیے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے اور کہا کہ اگر ان کے خلاف الزامات میں ذرہ برابر بھی سچائی ہے تو انہیں پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔ اور ایسی عبرتناک سزا دینی چاہیے کہ آئیندہ ایک سو برس تک کوئی ایسا جرم کرنے کی جرات نہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معافی سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوگا کیونکہ ایسے الزامات سے نمٹنے کا یہ صحیح راستہ نہیں ہے۔ اگر 2002 یا 2007 کے انتخابات میں انہیں شکست ہو جاتی ہے تو معافی کا مسئلہ پیدا ہی نہیں ہوتا۔
مسلمانوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کے لیے کتے کے بچے سے متعلق ریمارک پر پیدا تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر مودی نے کہا کہ اگر چیونٹی کی بھی موت ہوتی ہے تو تکلیف ہوتی ہے ، مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مرنے والوں کا تقابل میں چیونٹی سے کر رہا ہوں۔ ہندوستان میں زبان اور اظہار میں فرق ہوتا ہے۔ میرے ریمارکس کی غلط ترجمانی کی گئی اور ایسا بیان کیا گیا جو کہ میرے بیان کا اصل منشا نہیں تھا۔

Modi again refuses to apologize for Gujarat riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں